رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:43 30.7.2020

ٹیسٹوں کے نتائج میں تاخیر پر بل گیٹس کا اعتراض

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکہ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس پر سوالات اُٹھا دیے ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ امریکہ میں کرونا ٹیسٹس کے نتائج تاخیر سے عوام کو موصول ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ٹیسٹس کے نتائج فوری طور پر آ جائیں تاکہ وہ اس کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کر کے دُوسروں کو وائرس سے بچا سکیں۔

گیٹس کا کہنا تھا کہ عوام سوال اُٹھانے پر مجبور ہیں کہ وہ ایسے ٹیسٹس کے لیے رقم کیوں خرچ کریں جن کے نتائج تین دن یا ایک ہفتے بعد موصول ہوتے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ ابتداً امریکہ نے ملک گیر ٹیسٹس کی استعداد کو نہیں بڑھایا جس کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا۔

13:55 30.7.2020

جاپان میں ایک ہی روز میں ریکارڈ 1264 کیس رپورٹ

جاپان میں وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ملک میں وائرس کے ریکارڈ 1264 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاپان میں بدھ کو وائرس سے تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وبا پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں ایک ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو ملک بھر میں 981 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ دارالحکومت ٹوکیو میں 250 اوساکا میں 221 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاپان میں اب تک کرونا وائرس کے 33761 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب مجموعی اموات 1017 سے زائد ہیں۔

14:03 30.7.2020

اٹلی: کرونا وائرس ایمرجنسی کی میعاد میں 15 اکتوبر تک توسیع

عالمگیر وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل اٹلی نے کرونا وائرس ایمرجنسی کی میعاد میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

اٹلی کی کابینہ نے بدھ کو ایمرجنسی میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

یورپ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی نے 31 جنوری کو ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

اٹلی میں اب تک کرونا کے دو لاکھ 46 ہزار 776 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے 35 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

14:12 30.7.2020

مالی خسارہ، ایئر بس نے اے 350 طیاروں کی پروڈکشن کم کر دی

کرونا وائرس کے باعث یورپ کی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے اے 350 ساخت کے طیاروں کی پروڈکشن میں کمی کر دی ہے۔

ایئر بس حکام کا کہنا ہے کہ اُنہیں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران توقعات سے بھی زیادہ خسارے کا سامنا ہے۔

ایئر بس حکام کا کہنا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران 4.4 ارب یورو کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن عالمی وبا کے باعث طیاروں کی فراہمی میں تاخیر کے باعث کمپنی ہدف حاصل نہیں کر سکی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اپریل سے قبل ایئر بس ہر ماہ نو اے 350 ساخت کے طیارے تیار کر رہی تھی، لیکن عالمی وبا کے باعث اب وہ صرف پانچ طیارے ماہانہ تیار کر پا رہی ہے۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کے باعث ایئر لائن کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ کئی طیارہ ساز کمپنیاں ملازمین کو فارغ کر رہی ہیں وہیں کئی ایئر لائنز بھی عملے کی تعداد گھٹا رہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG