بھارت میں 62 ہزار سے زائد نئے کیسز، مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 538 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
بھارت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار 585 ہے۔
پاکستان میں 782 نئے کیسز، 17 اموات
پاکستان میں جمعرات کو 20 ہزار 461 کرونا ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 782 مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرسے ہونے والی اموات کی تعداد 17 رہی۔
پاکستان میں کرونا کے مریض دو لاکھ 82 ہزار ہو چکے ہیں جب کہ اموات 6052 ہیں۔ کرونا کیسز میں کمی آنے کے بعد حکومت پاکستان نے پابندیاں مزید نرم کرتے ہوئے آٹھ اگست سے سیاحت اور 10 اگست سے ریستوران اور تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کرونا سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں پاکستان سے آگے
کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں سعودی عرب پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے جب کہ پاکستان میں دو لاکھ 82 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کرونا سے چھ ہزار اموات ہوئی ہیں جب کہ سعودی عرب میں اموات کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔