رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:56 8.8.2020

بھارتی ہاکی ٹیم کے پانچ کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار

بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ سمیت پانچ کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے متاثرہ کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم ان دنوں بنگلور کے ٹریننگ بیس میں موجود ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جن کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں من پریت سنگھ ، سریندر کمار، جسکرن سنگھ، ورون کمار اور کرشن پاٹھک شامل ہیں۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ کھلاڑیوں کی ایک ماہ کے وقفے کے بعد ٹریننگ بیس واپسی پر کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

بیان کے مطابق مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ ہوا تھا جن میں سے سات کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

13:07 8.8.2020

نیوزی لینڈ: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی 'کووڈ الیکشن مہم' کا آغاز

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ہفتے سے دوسری مدت کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وبا کے سبب اس مہم کو 'کووڈ الیکشن مہم' کہا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ کرونا سے متاثر ہونے والی معیشت پر خصوصی توجہ دیں گی۔

اپنی مہم کے دوران انہوں نے انہوں نے بے روزگاری کے خاتمے پر بھی بھر پور توجہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

چالیس سالہ وزیر اعظم دوسری مدت کے لیے وزارتِ عظمی کی اُمیدوار ہیں۔ نیوزی لینڈ میں 19 ستمبر کو ووٹنگ ہو گی۔

نیوزی لینڈ میں کرونا وبا کے خلاف کیے گئے اقدامات پر وزیر اعظم آرڈرن کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی تھی۔

12:39 9.8.2020

پاکستان میں صرف 17790 مریض زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صرف 17790 رہ گئی ہے جب کہ اموات کی شرح میں بھی کافی حد تک کمی آ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں صرف 634 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ گزشتہ روز صرف آٹھ افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستان میں اب تک وائرس سے دو لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے دو لاکھ 60 ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 6082 کی موت ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں اب صرف 791 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں وائرس کا پہلا کیس فروری میں سامنے آیا تھا جب کہ حکام نے اب تک 21 لاکھ 27ہزار افراد کے ٹیسٹ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

13:05 9.8.2020

سات سو افراد کا امریکی قصبہ جہاں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کورونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ لیکن وہاں ایک کاؤنٹی ایسی بھی ہے جہاں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ یہ کیسے ممکن ہوا؟ دیکھیے اس رپورٹ میں

امریکی قصبہ جہاں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:27 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG