رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:37 14.8.2020

تاریخ کے انتہائی سنجیدہ وبائی بحران کے وسط میں ہیں: ڈاکٹر فاؤچی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے اعلیٰ ترین طبی مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ انہیں امید تھی کہ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے حوالے سے صورتِ حال بہتر ہو چکی ہوگی۔ لیکن صورتِ حال اطمینان بخش نہیں ہے اور ہم تاریخ کے ایک انتہائی سنجیدہ وبائی بحران کے وسط میں ہیں۔

ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق امریکہ میں فی الحال کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں۔

خیال رہے کہ امریکہ کی بعض ریاستوں میں ماسک پہننے سمیت دیگر حفاظتی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ لیکن کچھ دیگر ریاستوں میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی کوئی پابندی نافذ نہیں ہے۔

ایریزونا، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت بعض ریاستوں میں کرونا وائرس کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں میں نہ صرف اموات میں کمی دیکھی جا رہی ہے بلکہ اسپتالوں میں بھی آنے والے مریضوں کی تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس شاید کبھی ختم نہیں ہوگا۔ تاہم طبی اہلکار اس کا اثر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

20:37 14.8.2020

20:38 14.8.2020

12:32 15.8.2020

بھارت میں کرونا کی تین ممکنہ ویکسینز کا ٹرائل جاری ہے: نریندر مودی

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی تین ممکنہ ویکسینز کی آزمائش جاری ہے۔

ہفتے کو دہلی کے لال قلعے میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی طبی ماہرین نے منظوری دی، ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی جائے گی۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین بھارت کے عوام تک پہنچانے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، ہفتے کو مسلسل چوتھے روز بھارت میں 60 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG