رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:00 15.8.2020

میکسیکو میں کرونا کے مزید پانچ ہزار سے زائد کیس رپورٹ

میکسیکو میں جمعے کو کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار سے زائد نئے کیس اور 615 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

میکسیکو میں اب تک پانچ لاکھ 11 ہزار 369 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ اس عالمی وبا سے 55 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد، مصدقہ کیسز کی تعداد سے ممکنہ طور پر کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔

15:44 15.8.2020

یورپ میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، کئی ملکوں میں دوبارہ پابندیاں عائد

کئی یورپی ممالک میں ایک بار پھر کرونا وائرس زور پکڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے حکام نے دوبارہ پابندیاں عائد کرتے ہوئے ریستوران، نائٹ کلبز اور دیگر عوامی مقامات بند کر دیے ہیں۔ کئی ممالک میں ماسک کی پابندی بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

نئی پابندیوں کی وجہ سے یورپ کے کئی ملکوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات پر رش روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ نے یورپی ملکوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جب کہ برطانیہ، فرانس، اٹلی اور اسپین میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق برطانیہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کی وجہ سے سیاحت کے لیے فرانس جانے والے سیاحوں کو وطن واپسی پر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سب سے سخت پابندیاں اسپین میں عائد کی گئی ہیں جہاں گزشتہ 14 روز کے دوران 50 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے عوامی مقامات بند کر دیے گئے ہیں جہاں دو میٹر کا فاصلہ نہیں رکھا جا رہا۔

مزید پڑھیے

13:43 16.8.2020

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 24 ہزار ٹیسٹ، صرف 670 نئے کیسز کا اضافہ

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 670 کیسز سامنے آئے۔ جب کہ حکام نے مریضوں کی تشخیص کے لیے 24 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے۔

پاکستان میں اب تک 22 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 6 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک وبا سے 6168 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 90 فی صد یعنی دو لاکھ 66 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اب صرف 769 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ جن کا علاج جاری ہے۔

13:49 16.8.2020

بھارت میں وبا سے لگ بھگ 50 ہزار ہلاکتیں

بھارت میں کرونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 49 ہزار 980 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بھارت میں 25 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 63 ہزار 489 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 944 افراد وبا سے ہلاک ہوئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG