رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

22:11 19.8.2020

روس میں کرونا وائرس ویکسین کی پروڈکشن شروع

22:12 19.8.2020

امریکہ: کرونا بحران کے باعث چھت چھن جانے کا ڈر

امریکہ میں کرونا وائرس کے بحران کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بے روزگاری الاؤنس پیکج کے تحت لاکھوں لوگوں کو مالی امداد دی جا رہی تھی جس کا گزشتہ ماہ اختتام ہو گیا ہے۔ نئے امدادی پیکج پر ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے کرائے پر رہنے والوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

امریکہ: کرونا بحران کے باعث چھت چھن جانے کا ڈر
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:10 0:00

10:19 20.8.2020

بھارت میں یومیہ ریکارڈ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 69 ہزار 652 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔

بھارت کے محکمۂ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے شکار مزید 977 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا کا شکار ہو کر مرنے والوں کی کل تعداد 53 ہزار 866 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت ایشیا کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جب کہ عالمی سطح پر کیسز کے اعتبار سے امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرا متاثرہ ملک ہے۔

10:42 20.8.2020

پاکستان میں 8 مریض دم توڑ گئے، 513 کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید آٹھ مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 725 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک دو لاکھ 90 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ 72 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG