رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:51 31.8.2020

پاکستان میں چھ اموات اور 213 کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار چھ مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 213 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کے شکار ہونے والے 6200 سے زیادہ مریض ہلاک اور دو لاکھ 95 ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو لاکھ 80 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب بھی 604 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

11:59 31.8.2020

نیوزی لینڈ: آکلینڈ میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد پیر کو تمام اسکول اور کاروباری مراکز کھول دیے گئے ہیں تاہم عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

نیوزی لینڈ کووڈ 19 کی مقامی سطح پر منتقلی کو روکنے میں پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا تھا تاہم نئے کیسز سامنے آںے پر رواں ماہ کے شروع میں آکلینڈ میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اتوار کو آکلینڈ میں عائد پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں وہ ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

12:12 31.8.2020

آسٹریلیا: پیر کا دن مہلک ترین ثابت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں پیر کا دن کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے مہلک ترین ثابت ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41 مریض ہلاک ہوئے جب کہ 73 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کی دوسری سب سے بڑی ریاست وکٹوریہ میں 30 جون تک سب سے کم 67 کیسز سامنے آئے تھے تاہم کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران اس تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

12:51 31.8.2020

بھارت میں 78 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 78 ہزار 512 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارت میں 87 ہزار 700 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک روز کے دوران اب تک کسی بھی ملک کے مقابلے میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز تھے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس وبا سے 64 ہزار 469 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ اور برازیل کا بدستور پہلا اور دوسرا نمبر ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG