رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:51 31.8.2020

بھارت میں 78 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 78 ہزار 512 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارت میں 87 ہزار 700 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک روز کے دوران اب تک کسی بھی ملک کے مقابلے میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز تھے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس وبا سے 64 ہزار 469 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ اور برازیل کا بدستور پہلا اور دوسرا نمبر ہے۔

11:11 1.9.2020

پاکستان میں 300 افراد میں وائرس کی تشخیص

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے چار مریض ہلاک اور 300 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 6298 اموات ہو چکی ہیں اور دو لاکھ 96 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں 26 لاکھ سے زیادہ افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور متاثرہ مریضوں میں سے دو لاکھ 80 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

11:18 1.9.2020

بھارت: لگ بھگ 70 ہزار نئے کیسز، 819 مریض ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں منگل کو کرونا وائرس کے مزید 69 ہزار 921 متاثرین سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 37 لاکھ ہو گئی ہے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 819 مریض ہلاک ہو گئے۔ بھارت میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 65 ہزار 288 تک پہنچ گئی ہے۔

12:35 1.9.2020

یورپی ملکوں میں چھ ماہ بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تقریباً چھ ماہ بعد یورپی ملکوں کے اسکول منگل کو دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ ان ممالک میں فرانس، بلیجیم، یونان، جرمنی، انگلینڈ اور اسپین شامل ہیں۔

یورپی ملکوں میں اسکول کھلنے کے باوجود کرونا وائرس سے متعلق سخت ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازمی ہو گا۔

اسکولوں میں 11 سال سے 18 سال تک کی عمر کے تمام طالب علموں کو اسکول کے اندر اور باہر ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

اساتذہ اور عملے کے لیے بھی ماسک پہننے کی شرط لازم ہے جب کہ ہر فرد کو ایک دوسرے سے تقریباً چھ فٹ کی دوری برقرار رکھنا لازمی ہو گی اور وقفے وقفے سے بار بار ہاتھوں کو دھونا یا سینیٹائز کرنا ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG