رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:17 2.9.2020

پاکستان میں 20 ہلاکتیں، 441 نئے مریض رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 20 اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 'ایکٹو کیسز' آٹھ ہزار 813 رہ گئے ہیں جب کہ دو لاکھ 81 ہزار سے زائد مریض کرونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96 ہزار سے زائد ہے جب کہ 6318 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

15:28 2.9.2020

کرونا بحران: بھارتیوں کا عاملوں اور نجومیوں سے رجوع

بھارت میں کرونا وائرس کے روزانہ 70 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اس صورتِ حال میں بہت سے بھارتی شہری اپنے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں اور عاملوں و نجومیوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ان دنوں کیا صورتِ حال ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں

کرونا بحران: بھارتیوں کا عاملوں اور نجومیوں سے رجوع
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:39 0:00

15:29 2.9.2020

کرونا بحران: ایک ارب طلبہ کی اسکولوں میں واپسی غیر یقینی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے بحران نے دنیا کے کئی ترقی پذیر خطوں میں نوجوان نسل کے لیے تعلیمی مواقعوں کو محدود کر دیا ہے اور ان کے لیے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے امکانات بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے اور اسکولوں کی بندش کے باعث تقریباً تمام سطحوں پر طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں عالمی ہنگامی صورتِ حال قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی اور ثقافتی امور سے متعلق ادارے 'یونیسکو' کے مطابق دنیا کے ایک ارب یعنی دو تہائی طالب علموں کو اسکولوں کی بندش کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھنے میں غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس برس اگست اور اکتوبر کے درمیان تقریباً 90 کروڑ پرائمری سے پہلے اور سیکنڈری اسکول کی سطحوں پر طلبہ و طالبات کو اپنی کلاسوں میں واپس جانا تھا۔ لیکن کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں دنیا کے 155 ممالک میں صرف 43 کروڑ طالب علم ہی اسکول واپس آسکیں گے۔

دنیا کے تقریباً 45 کروڑ نوجوان اپنے نئے تعلیمی سال کا آغاز انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن کریں گے۔ ان میں سے کچھ طلبا و طالبات جزوی طور پر آن لائن اور کلاس میں حاضر ہو کر تعلیم حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیے

11:36 3.9.2020

پاکستان: کرونا کے 10 مریض چل بسے، 424 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار 10 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 424 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کیسز کی کل تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ وبا سے اب تک 6328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ دو لاکھ 81 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 26 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG