رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:18 5.9.2020

ارجنٹائن کے چھ رگبی کھلاڑی وائرس سے متاثر

جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن کی قومی رگبی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جمعے کو ‘ارجنٹینا رگبی یونین’ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی علامات موجود نہیں تھیں۔ تاہم انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔

بیان کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے چھ کھلاڑیوں کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

19:42 5.9.2020

'کرونا وائرس کی ویکسین آئندہ برس کے وسط سے پہلے دستیاب نہیں ہو گی'

عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے لیے محفوظ ویکسین آئندہ برس کے وسط سے پہلے دستیاب نہیں ہو گی۔

کرونا ویکسین سے متعلق توقعات کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک محفوظ ویکسین کی تیاری میں وقت درکار ہوتا ہے۔ اس میں تیزی نہیں دکھائی جا سکتی۔

عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 سے 9 ویکسینز آزمائشی بنیادوں پر مریضوں کو دی جا رہی ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویکسین کا استعمال محفوظ ہونا چاہیے اور اسے کرونا وائرس کے خلاف کارآمد بھی ہونا چاہیے۔

ہیرس نے مزید کہا کہ ویکسین کے تمام مراحل کی نگرانی کیے جانے کی وجہ سے ویکسین کی تیاری پر کافی وقت لگتا ہے۔

19:50 5.9.2020

برازیل میں مزید 907 افراد ہلاک، 51 ہزار نئے کیسز کا اضافہ

لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 ہزار 194 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو برازیل میں 907 افراد وبائی مرض سے ہلاک ہوئے۔

برازیل میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اب تک ایک لاکھ 25 ہزار افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

19:57 5.9.2020

پوپ فرانسس کا مارچ کے بعد پہلی بار روم سے باہر کا دورہ

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس رواں سال مارچ میں کرونا کی وبا پھوٹنے کے بعد پہلی بار اٹلی کے شہر روم سے باہر سفر کریں گے۔

پوپ فرانسس وسطی امبریا کے علاقے اسسی کا دورہ کریں گے۔ جو کہ سینٹ فرانسس کی جائے پیدائش ہے۔ جہاں وہ ایک مسودے پر دستخط کریں گے۔

ویٹیکن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پوپ فرانسس کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ سے یہ دورہ نجی طور پر کریں گے۔ اس موقع پر لوگ موجود نہیں ہوں گے۔

کرونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث یہ دہائیوں بعد آنے والا پہلا سال ہے۔ جس میں پوپ فرانسس نے بیرون ملک کوئی دورہ نہیں کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG