رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:01 5.9.2020

میکسیکو میں مزید 6 ہزار کیسز رپورٹ، 522 اموات

میکسیکو کے وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 6 ہزار 196 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جمعے کے روز وائرس کے باعث 522 اموات ہوئیں۔

کرونا کی مہلک وبا سے میکسیکو میں اب تک 6 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا سے اب تک ملک بھر میں 66 ہزار 851 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

13:07 6.9.2020

بھارت: ایک ہی روز ریکارڈ 90 ہزار کیس، ایک ہزار سے زائد اموات

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 90 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیر تک بھارت میں متاثرین کی تعداد برازیل سے بڑھ سکتی ہے جو امریکہ کے بعد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتے کو اس عالمی وبا سے ایک ہزار 65 اموات ہوئیں جب کہ وبائی مرض سے ہلاکتوں کی کل تعداد 70 ہزار 626 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں لگ بھگ 32 لاکھ افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

15:32 6.9.2020

امریکہ میں آئندہ سال کے آغاز تک کرونا سے اموات چار لاکھ سے بڑھ سکتی ہیں: رپورٹ

امریکہ کی ‘یونیورسٹی آف واشنگٹن’ کے شعبہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگلے سال کے آغاز تک امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرسکتی ہے۔

یونیورسٹی کی جاری کردہ تحقیق کے مطابق رواں سال کے بقیہ ساڑھے تین ماہ میں دو لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد اس عالمی وبا کے سبب ہلاک ہوسکتے ہیں۔

امریکہ کی 'جانز ہاپکنز' یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 62 لاکھ سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس وبائی مرض سے اب تک ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں ماہ 26 ستمبر تک امریکہ میں وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر لوگ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تو متوقع اموات میں نصف کمی ہوسکتی ہے جب کہ اگر پابندیوں میں نرمی کی گئی تو نئے سال کے آغاز تک اموات میں کئی گنا ممکنہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

10:11 7.9.2020

بھارت نے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بھارت میں پیر کو کرونا کیسز کی کل تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو دنیا میں امریکہ کے بعد کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں اب تک 60 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا سے متاثرہ ملکوں کی عالمی فہرست میں برازیل کا دوسرا نمبر تھا تاہم اب بھارت میں برازیل کے مقابلے میں 70 ہزار کیسز زیادہ ہیں۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق پیر کو مزید 90 ہزار 802 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 42 لاکھ چار ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بھارت میں اموات کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روزانہ ایک ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہو رہے ہیں۔ پیر کو بھی ایک ہزار سولہ مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت میں ہلاکتوں کی کل تعداد 71 ہزار 642 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG