رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:48 9.9.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 9 افراد ہلاک

پاکستان میں حکام نے کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 6359 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

پاکستان میں وائرس سے اموات کی شرح 2.1 فی صد ہے۔

13:49 9.9.2020

کرونا بحران کے بھارتی معیشت پر برے اثرات

کرونا وائرس نے بھارت کی معیشت پر کاری ضرب لگائی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں ملکی معیشت تقریباً 24 فی صد سکڑی ہے۔ اسی لیے کیسز میں اضافے کے باوجود معیشت کو کھولا جا رہا ہے اور لاکھوں لوگوں پر وبائی امراض کے تباہ کن اثرات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کرونا بحران کے بھارتی معیشت پر برے اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:04 0:00

14:07 9.9.2020

کرونا وبا میں پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں: چین

چین نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے دوران پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پیر کو بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ رواں سال کرونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون بڑھنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

ان کے بقول چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی قائم ہونے کے بعد اس منصوبے کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔

مزید جانیے

14:09 9.9.2020

کرونا وائرس کی ویکسین کب دستیاب ہو گی؟

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کرونا وائرس کی چھ سے نو ویکسینز تیاری کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ لیکن ٹرائلز کی کامیابی کے باوجود ویکسین کو مارکیٹ میں لانے میں وقت لگے گا۔ دنیا بھر میں کرونا ویکسین کی تیاری کی کوششوں کا جائزہ دیکھیے صبا شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔

کرونا وائرس کی ویکسین کب دستیاب ہو گی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:18 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG