بھارت میں ریکارڈ کیسز رپورٹ
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 95 ہزار 735 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک روز کے دوران کیسز کا یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو رپورٹ ہونے والے ریکارڈ کیسز کے بعد بھارت میں کرونا کیسز کی تعداد 44 لاکھ 65 ہزار 863 ہو گئی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات کو بھارت میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والے مزید ایک ہزار 172 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ بھارت میں وبائی مرض سے اب تک مجموعی طور پر 75 ہزار 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں حالیہ دنوں کے دوران دنیا بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ امریکہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔
امریکی انتخابات: باسکٹ بال اسٹیڈیمز کرونا سے محفوظ پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل ہوں گے
دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی
گزشتہ سال کے آخر میں چین میں کرونا وائرس کا پہلا کیس دریافت ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک شامل ہیں جب کہ یورپ کا نمبر اس کے بعد شمار ہوتا ہے۔
امریکہ میں اب تک سب سے زیادہ ایک لاکھ 90 ہزار ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاکتوں کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 27 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں 400 سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص