رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:16 10.9.2020

ہامون جادوگر اور زکوٹا جن مسٹر اینڈ مسز کرونا کی تلاش میں

18:56 10.9.2020

میانمار: نئے کیسز رپورٹ ہونے پر لاک ڈاؤن میں توسیع

میانمار میں کرونا وائرس کے 120 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر یانگون میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے علاوہ پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔

مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد میانمار میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے 50 لاکھ آبادی والے شہر یانگون میں ایک مرتبہ پھر لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یانگون میں ہی سب سے زیادہ اور نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 2009 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 14 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

حکام نے ملک بھر میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جب کہ کچھ عرصہ قبل ختم کی گئی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔

13:06 11.9.2020

بھارت: یومیہ کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ

بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ تعداد میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ جمعے کو مزید 96 ہزار 551 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کیسز کی کل تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ 19 کے شکار مزید 1209 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں نئے اضافے کے بعد ملک میں وبائی مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار 271 ہو گئی ہے۔

بھارت میں اب بھی دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بدترین متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

13:07 11.9.2020

کرونا بحران میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سہارے شادی

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG