رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:23 11.9.2020

یونان میں ریکارڈ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یونان میں جمعرات کو کرونا وائرس کے 372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ملک میں ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

یونان میں کرونا کا پہلا مریض فروری کے آخر میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک 12 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ کووڈ 19 سے 297 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران یونان میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکام مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یونان میں تارکینِ وطنوں کی بڑی پناہ گاہ 'موریا کیمپ' میں بھی 35 کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ موریا کیمپ میں آتش زدگی سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

14:54 12.9.2020

پاکستان میں 6046 افراد زیرِ علاج، 534 انتہائی نگہداشت میں

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید تین اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6373 ہو گئی۔

سرکار طور پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 548 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 955 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں دو لاکھ 88 ہزار سے زائد متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب صرف 6046 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 534 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

15:08 12.9.2020

بھارت میں یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ، مہاراشٹرا میں 10 لاکھ سے زائد مریض

امریکہ کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر ریکارڈ یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 97 ہزار 570 مریض رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹرا میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ جب کہ ریاست میں کرونا کے سبب 28 ہزار سے زائد اموات بھی ہوئی ہیں۔

عالمی وبا سے بھارت میں اب تک 77 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعے کے روز بھارت میں وبا سے مزید 1201 اموات ہوئیں۔

وزارت صحت کے مطابق وبا سے متاثرہ 77.7 فی صد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

15:17 12.9.2020

فرانس کا کیسز میں اضافے کے باوجود دوبارہ لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان

یورپی ملک فرانس کے وزیرِ اعظم جوں کیسٹکس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود حکومت لاک ڈاؤن ناٖفذ نہیں کر رہی۔

فرانسیسی وزیرِ اعظم نے جمعے کو لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی دوری اختیار کریں اور فیس ماسک پہنیں۔

وزارت صحت کے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو وبا سے متاثرہ مزید 9 ہزار 843 مریض سامنے آئے۔

ماہرینِ صحت نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں کرونا وائرس کے باعث فرانس میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ تاہم معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے سبب مئی کے اوائل میں پابندیاں نرم کر دی گئی تھیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG