کرونا کے عالمی کیسز کی تعداد تین کروڑ کے قریب پہنچ گئی
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کے آغاز سے اب تک دو کروڑ 93 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد نو لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے۔
کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل کا نمبر اس فہرست میں تیسرا ہے جب کہ روس اور پیرو بالترتیب چوتھے اور پانچویں درجے پر ہیں۔
کرونا وائرس کے نصف سے زائد عالمی کیسز ان ہی پانچ ملکوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسکول جانے والے بچوں کو کرونا سے کیسے بچائیں؟
پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ منگل کو پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت اور جامعات کے طلبہ کی کلاسز کا آغاز ہوا ہے۔ اسکول کھلنے سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ کتنا بڑھے گا اور والدین اپنے بچوں کو اس وبائی مرض سے کیسے محفوظ رکھیں؟ جانتے ہیں کچھ ڈاکٹروں کی زبانی