بھارت میں مزید 96 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 96 ہزار سے زیادہ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح بھارت میں کیسز کی کل تعداد 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے شکار 1174 مریض چل بسے جس کے بعد عالمی وبا سے بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 84 ہزار 372 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 41 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب بھی ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ ایکٹو کیسز ہیں۔
ملائیشیا: کرونا کے باعث فوڈ ڈلیوری کے کاروبار میں اضافہ
پاکستان میں 700 سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص
کرونا وائرس کے کیسز کی عالمی تعداد تین کروڑ سے متجاوز
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد تین کروڑ، دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت کا نمبر ہے۔
امریکہ میں کیسز کی تعداد 66 لاکھ اور بھارت میں 52 لاکھ سے زیادہ ہے۔ برازیل میں 44 لاکھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی نصف تعداد ان ہی تین ملکوں میں رپورٹ ہوئی ہے۔