رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:12 26.9.2020

پاکستان میں ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 33 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

پاکستان میں رواں ہفتے دوسری بار 40 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تین روز قبل منگل کو ملک بھر میں 42 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے تھے جو کہ پاکستان میں ایک دن میں کیے جانے والے ٹیسٹس کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔

رواں ماہ کے آغاز تک پاکستان میں یومیہ 20 ہزار سے 24 ہزار کے درمیان ٹیسٹ کیے جا رہے تھے تاہم اب مسلسل ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

13:21 26.9.2020

امریکہ: کرونا بحران میں مفت خوراک کی تقسیم کے مراکز

کرونا وبا کے آغاز سے ہی امریکہ میں کئی مساجد اور دیگر تنظیمیں مقامی لوگوں میں مفت خوراک تقسیم کر رہی ہیں۔ امریکی ریاست مشی گن کے شہر وارن کے ایک ایسے ہی مرکز کے بارے میں جانیے آفتاب بوڑکا کے اس وی لاگ میں۔

امریکہ: کرونا بحران میں مفت خوراک کی تقسیم کے مراکز
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:07 0:00

13:21 26.9.2020

پاکستان میں مزید 566 افراد وبا سے متاثر

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 566 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے تین لاکھ نو ہزار 581 افراد متاثر ہوئے۔ جب کہ ان میں سے دو لاکھ 95 ہزار 333 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حکام نے 6451 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب بھی 7797 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 576 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

13:23 26.9.2020

کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کی حکمتِ عملی کیسی رہی؟

پاکستان میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا حکمتِ عملی اپنائی گئی اور پنجاب حکومت کی اس حکمتِ عملی کو ماہرین کیسے دیکھتے ہیں؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں

کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کی حکمتِ عملی کیسی رہی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:54 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG