رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:10 2.10.2020

عمران خان کا صدر ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کرونا وائرس کا شکار ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی کووڈ 19 سے جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

12:28 2.10.2020

چین میں سرکاری تعطیلات پر سیاح بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے قومی دن کے موقع پر ایک ہفتے طویل چھٹیوں کے دوران لاکھوں سیاح بیرونِ ملک سفر کرتے ہیں تاہم اس بار وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔

کرونا وائرس کی موجودگی میں سفری پابندیوں کے باعث رواں برس 6 کروڑ افراد بیرونِ ملک کے بجائے اندرونِ ملک سفر کریں گے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق چین کی سب سے بڑی آن لائن ٹریول ایجنسی 'سی ٹرپ' کا کہنا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فی صد کم ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس سات کروڑ 82 لاکھ افراد نے اندرونِ ملک سفر کیا تھا جس سے حکومت کو چھ ارب 50 کروڑ یوآن آمدنی ہوئی تھی۔

چین میں 16 اگست سے کرونا وائرس کا کوئی مقامی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

چین میں اب بھی بڑی تعداد میں لوگ کرونا وائرس سے متعلق احتیاط برت رہے ہیں اس لیے وہ بھیڑ سے دور رہتے ہیں جب کہ دنیا بھر سے چین آنے والے افراد کے لیے اب بھی ملکی سرحدیں بند ہیں۔

12:58 2.10.2020

بھارت: کرونا وائرس سے مزید 81 ہزار افراد متاثر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 81 ہزار 484 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کرونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 90 ہزار ہو گئی ہے۔

جمعے کو بھارت کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کا شکار ہو کر مزید ایک ہزار 95 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح بھارت میں کرونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد 99 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ منگل کو ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گنجان آبادی کے سبب بھارت میں وبا کے مذید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

17:22 2.10.2020

کرونا وائرس: ہوا میں چھ فٹ سے آگے بھی خطرہ برقرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جو احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں۔ ان میں ایک فرد سے دوسرے کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی شامل ہے۔ لیکن کیا چھ فٹ دور رہنے سے لوگ وائرس سے محفوظ ہو جاتے ہیں؟

ماہرین اس سوال کا جواب نفی میں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فضا میں تیرتے ہوئے ایسے ننھے آبی قطرے، جو وائرس کو ایک فرد سے دوسرے فرد تک پہنچانے کا سبب بنتے ہیں، چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ بھی طے کر سکتے ہیں۔

ایک نئی سائنسی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ کرونا وائرس چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ تاہم اس کی اثر پذیری میں کمی آ سکتی ہے۔

کرونا وائرس ہوا کے ذریعے پھیلنے والی وبا ہے۔ جب وائرس میں مبتلا کسی شخص کی کھانسی، چھینک، بولنے، تھوکنے یا سانس لینے سے منہ یا ناک سے خارج ہونے والی ہوا میں بخارات کی شکل میں بہت بڑی تعداد میں پانی کے انتہائی چھوٹے قطرے بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ قطرے وائرس کے لیے ایک شخص سے دوسری شخص میں منتقلی کا کام کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حجم میں بڑے قطروں میں وائرس کے ذرات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن بڑے ہونے کے سبب وہ بھاری ہوتے بھی ہیں۔ اس لیے زیادہ دور جانے کی بجائے وہ قریب ہی گر جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ماہرین چھ فٹ سے زیادہ فاصلے کو محفوظ قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG