رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:22 5.10.2020

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کا ایک بار پھر کرونا کو شکست دینے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے کرونا وائرس کو دوسری مرتبہ شکست دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم جیسنڈا نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے وائرس کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کی لڑائی میں وبا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر آکلینڈ سے پابندیاں اٹھا لی ہیں۔

وزیرِ اعظم جیسنڈا نے شہریوں کو پابندیوں پر عمل درآمد کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

وزیرِ اعظم جیسنڈا نے مئی میں وائرس کے خلاف پہلی مرتبہ فتح کا اعلان اُس وقت کیا تھا جب ملک میں 102 روز تک مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

لیکن اگست میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تو 15 لاکھ آبادی والے شہر آکلینڈ میں دوبارہ پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیے

12:24 5.10.2020

کرونا کیسز سامنے آنے پر اسلام آباد میں اسکول سیل

12:25 5.10.2020

کرونا بحران میں قہقہے صحت کے نسخے سے کم نہیں: ماہرین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عام حالات میں پریشانیوں سے نمٹنے کے دوران ہنسی مزاح کا اپنانا ایک مثبت رویہ تصور کیا جاتا ہے لیکن کرونا کے طول پکڑتے ہوئے بحران میں قہقہے کسی طبی نسخے سے کم نہیں۔

اگرچہ کرونا کے خلاف کوئی مؤثر دوا تو دریافت نہیں ہوئی لیکن ڈاکٹروں، ماہرینِ صحت اور میڈیکل اسٹاف کی اکثریت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کی کیفیت سے نکلنے میں قہقہے لگانا بہت اہم ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ سے منسلک ماہرِ امراض قلب ڈاکٹر مائیکل ملر کہتے ہیں کہ موجودہ پریشان کن حالات میں ہنسی مزاح نہ صرف تلخ حقیقت سے انحراف کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ صحت کی بہتری کا ایک منصوبہ بھی ہیں۔

انہوں نے 'نیویارک ٹائمز' اخبار کو بتایا کہ بڑھتی ہوئی ذہنی کشیدگی دل کے دورے جیسی صورتِ حال پیدا کرتی ہے جب کہ حس مزاح کا ہونا تناؤ اور ذہنی دباؤ کی کیفیت کو کم کرنے کا بہتریں ذریعہ ہے۔

ان کے بقول ہنسی مزاح تناؤ کی کیفیت کو کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

طبی سطح پر بیان کیا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ قہقہے انسانی جسم میں نائیٹرک آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں اور یہ ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔

مزید پڑھیے

12:32 5.10.2020

لاک ڈاؤن کے دوران امریکی خواتین میں زیادہ شراب پینے کا رجحان: رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں صحتِ عامہ کے اُمور کے نگران ادارے 'سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول' (سی ڈی سی) نے رواں ماہ جاری کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا کے دوران خواتین نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ شراب پی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گو کہ رواں سال شراب نوشی کے اثرات سے زیادہ تعداد میں مرد ہلاک ہوئے، لیکن اس کے باعث خواتین کی ہلاکتوں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو گھرداری اور بچوں کی دیکھ بھال کے علاوہ دفتر کا کام بھی گھر سے ہی کرنا پڑا۔

تحقیق میں میں شریک اسکالر لنڈسے روڈریگوز کا امریکی نشریاتی ادارے ‘این بی سی’ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کے گھروں میں موجود ہونے کی وجہ سے خواتین نے الکوحل کا استعمال زیادہ کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خواتین میں الکوحل کا استعمال خاص طور پر اس وقت بڑھا جب رواں سال مارچ اپریل میں لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

حال ہی میڈیکل جریدے 'جاما نیٹ ورک' میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق امریکیوں میں رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں الکوحل کا استعمال 14 فی صد زیادہ رہا۔ لیکن خواتین نے 41 فی صد زیادہ شراب پی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG