رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:19 10.10.2020

فرانس میں ریکارڈ یومیہ کیسز رپورٹ

یورپ کے ملک فرانس میں کرونا وبا پھوٹنے کے بعد پہلی بار جمعے کو 20 ہزار سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اب تک 6 لاکھ 91 سے زائد افراد وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 109 افراد کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

فرانس میں وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

15:07 11.10.2020

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایمر جنسی نافذ

یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب حکومت نے 15 روز کے لیے ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کابینہ کی خصوصی میٹنگ کے دوران میڈرڈ میں ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر صحت سلواڈور الی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے دوران میڈرڈ کے رہائشی اپنے علاقوں میں رہنے کے پابند ہوں گے اور انہیں معقول وجہ کے بغیر علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایمر جنسی کے دوران پولیس کی سات ہزار اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اسپین میں آٹھ لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ 32 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

15:09 11.10.2020

ٹرمپ سے دوسروں میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ختم، تقریب سے خطاب

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اب دوسروں میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ختم ہو گیا ہے جس کے بعد اُنہیں آئسولیشن ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر شان کونلی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ہفتے کی صبح صدر کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد یہ پتا چلا کہ اب صدر کسی دوسرے میں وائرس کی منتقلی کا باعث نہیں بن سکتے اور وہ احتیاط کے ساتھ اب آئسولیشن بھی ختم کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صدر ٹرمپ کو بخار نہیں ہوا جب کہ کرونا کی دیگر علامات بھی نہیں ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز نے یہ تصدیق نہیں کی کہ صدر ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے یا نہیں۔

ڈاکٹر شان کونلی کے بیان سے قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے حامیوں سے خطاب بھی کیا۔ کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد اس تقریب کو صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

امن و امان کے حوالے سے پرامن مظاہرے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا اہتمام 'بلیگزٹ فاؤنڈیشن' نے کیا جس میں لاطینی اور سیاہ فام افراد کی اکثریت نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے

15:11 11.10.2020

بلوچستان: تعلیمی سلسلہ بحال لیکن طلبہ کی مشکلات برقرار

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG