رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:20 12.10.2020

چین میں مقامی منتقلی کے نئے کیسز، حکام کا پورے شہر کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے مشرقی شہر چنگ ڈاؤ میں کرونا وائرس کے نو مریض رپورٹ ہونے کے بعد حکومت نے پورے شہر کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام 90 لاکھ آبادی کا ٹیسٹ اسی ہفتے کیا جائے گا۔

پیر کو رپورٹ ہونے والے ان نو کیسز سے چین میں جاری ان ہفتوں کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے جن کے دوران کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

چین میں کرونا کی مقامی منتقلی کے کیسز آخری مرتبہ 15 اگست کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔ تاہم پیر کو ایک مرتبہ پھر نو کیسز سامنے آئے ہیں۔

چین کے قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ حکام چنگ ڈاؤ کے ایک اسپتال کے آٹھ مریضوں اور عملے کے ایک رکن کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ روز کے دوران پورے شہر کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

چین میں کرونا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک کرونا وائرس کے 85 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور وبا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 600 سے زائد ہے۔

12:44 12.10.2020

بھارت میں 66 ہزار نئے مریض، مجموعی کیسز 71 لاکھ سے زیادہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں پیر کو کرونا وائرس کے 66 ہزار 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں 'کووڈ 19' کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 816 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ نو ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق عالمی وبا سے بھارت میں مہاراشٹرا، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور اتر پردیش کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی بھی کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔

18:12 12.10.2020

کرونا وائرس فون اور کرنسی نوٹ پر 28 دن تک رہ سکتا ہے: تحقیق

آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (CSIRO) کی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس آپ کے موبائل فونز اور کرنسی نوٹ سمیت مختلف سطحوں پر 28 دن تک رہ سکتا ہے۔

جریدے 'وائرولوجی جرنل' میں شائع ہونے والی تحقیق میں آسٹریلیا کی قومی سائنس ایجنسی کے محققین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس انتہائی مضبوط اور توانا ہوتا ہے۔

محقیقین نے کرونا وائرس کو اندھیرے میں تین مختلف درجہ حرارت پر ٹیسٹ کیا جس سے پتا چلا کہ جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا گیا، کووڈ-19 جلد ختم ہوتا گیا۔

سائنس دانوں کو ان تجربات سے پتا چلا ہے کہ 20 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر شفاف سطحوں پر کرونا وائرس بہترین پھلتا پھولتا ہے اور موبائل فونز کی اسکرینوں کے علاوہ شیشے، اسٹیل اور کرنسی نوٹوں پر 28 دنوں تک رہ سکتا ہے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ تیس ڈگری سینٹی گریڈ پر اس وائرس کی زندگی ایک ہفتے رہ جاتی ہے اور 40 سینٹی گریڈ پر یہ صرف ایک دن تک رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

19:31 12.10.2020

بیلجئم: کرونا وائرس کیسز میں اضافے پر حکام کو تشویش

بیلجئم کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد تشویش ناک حد تک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک ہر روز 10 ہزار لوگ وائرس کا شکار ہو رہے ہوں گے۔

بیلجئم کے 'کووڈ 19 کرائسز سینٹر' کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اعشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز تشویش ناک حد تک تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ہر صوبے میں ہر عمر کے لوگ اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق بیلجئم میں دو اکتوبر سے آٹھ اکتوبر کے دوران ہر روز اوسطاً چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اگر اس کا موازنہ اُس سے پہلے ہفتے کے کیسز سے کیا جائے تو کیسز میں تقریباً 89 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG