رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:47 13.10.2020

کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر ٹرمپ کا فلوریڈا میں ریلی سے خطاب

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالجین نے تصدیق کی ہے کہ صدر کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے ریاست فلوریڈا بھی گئے جہاں انہوں نے شرکا سے خطاب بھی کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ میمو کے مطابق صدر ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ لگاتار دو روز منفی آیا ہے۔ تاہم اُن کے معالج نے یہ نہیں بتایا کہ صدر کے کرونا ٹیسٹ کب کیے گئے تھے۔

صدر کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ 'ایبٹ لیبارٹریز' کی نئی ریپڈ ٹیسٹںگ سہولت کے ذریعے کیے گئے۔

اُن کے بقول کرونا ٹیسٹنگ کے علاوہ صدر ٹرمپ کے چند دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جس کے بعد اُن میں وائرس کی عدم موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

صدر ٹرمپ کے معالج نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر سے اب دوسروں میں وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ختم ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیے

13:01 14.10.2020

پاکستان میں اب بھی 518 افراد انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا وائرس کے انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 518 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر 8782 افراد اب بھی کرونا سے متاثر ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان میں تین لاکھ 20 ہزار چار سو سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے 6601 افراد وبا سے ہلاک ہوئے جب کہ تین لاکھ پانچ ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے 39 لاکھ 43 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگ بھگ 29 ہزار افراد کے ٹیسٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 615 افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ مزید 14 افراد ہلاک ہوئے۔

13:05 14.10.2020

کرونا بحران کے خواتین پر منفی اثرات

اقوامِ متحدہ کے مطابق نوعمر لڑکیاں ترقی کے میدان میں اس قدر پیچھے رہ گئی ہیں کہ آج وہ دنیا کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ کرونا وائرس کی عالمی وبا نے خواتین کے لیے صورتِ حال مزید خراب کی ہے۔ اس عالمی وبا نے دنیا بھر کی خواتین کے لیے کیا چیلنجز پیدا کیے ہیں؟ دیکھیے نیلوفر مغل کی رپورٹ میں۔

کرونا بحران کے خواتین پر منفی اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:52 0:00

13:09 14.10.2020

چین میں مزید 20 کیسز رپورٹ

چین میں بدھ کو کرونا وائرس کے مزید 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک روز قبل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13 تھی۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 میں سے 14 نئے کیسز بیرون ملک سے چین منتقل ہوئے۔ جب کہ مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہے اور ان کا چنگڈو سے ہے۔

حکومت نے بیرون ملک سے منتقل ہونے والے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر چنگڈو شہر میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے مہم شروع کر دی ہے۔

چین میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 85 ہزار 661 ہو گئی ہے۔ تاہم مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 634 میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG