رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:27 27.10.2020

پاکستان میں وائرس سے مزید 6 افراد ہلاک، اموات 6745 ہو گئیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں وبا سے 3 لاکھ 29 ہزار 375 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 3 لاکھ 11 ہزار 440 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جب کہ 11ہزار 190 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے 773 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں زیرِ علاج 11ہزار 190 افراد میں 576 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

13:32 27.10.2020

بیرونِ ملک پڑھنے والے طلبہ غیر یقینی کا شکار

کرونا وائرس کے باعث ایسے بہت سے پاکستانی طلبہ کا نقصان ہوا ہے جو بیرونِ ملک پڑھ رہے تھے یا پڑھنے کے لیے جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ عالمی وبا کے باعث فلائٹس سے لے کر کیمپس میں کلاسوں کے نظام تک، سب کچھ بدل گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں طلبہ کو بھی اپنے ارادے بدلنا پڑے ہیں۔

کرونا بحران: بیرونِ ملک پڑھنے والے طلبہ غیر یقینی کا شکار
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:38 0:00

20:03 27.10.2020

کرونا وائرس کو سیاسی نہ بنایا جائے: سربراہ عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کو سیاسی نہ بنایا جائے۔ وبائی مرض کو سیاسی بنانے سے معاملات الجھ جائیں گے وبائی صورتِ حال مزید خراب ہو جائے گی۔

اقوام متحدہ کی ماتحت ایجنسی کی معمول کی بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس نے کہا ہے کہ وبائی مرض شروع ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے سے سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شمالی نصف کرہ کے بیشتر ممالک میں اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یورپ اور شمالی امریکہ میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں بھی متاثرہ افراد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے متعدد رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں اپنے حالات کا جائزہ لینے کے بعد وبائی مرض کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے۔ جیسے لاک ڈاؤن، گھر سے تعلیم کا حصول یا کام کرنا شامل ہے۔

ان کے بقول اس کے علاوہ بھی انہوں نے مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف پابندیاں عائد کیں۔

مزید جانیے

20:06 27.10.2020

کرونا بحران میں 86 سالہ دلہے اور 83 سالہ دلہن کی یادگار شادی

آئرلینڈ کا ایک معمر جوڑا جو 40 سال سے زیادہ عرصے سے شادی کا منتظر تھا کرونا وائرس کی پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے شادی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

آئرلینڈ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور انہیں اس لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے کے لیے بہت تگ و دو کرنا پڑی۔

شادی کرنے والا یہ جوڑا کوئی عام نہیں ہے، بلکہ بہت خاص الخاص ہے۔ اسی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا میں ان کے تذکرے ہو رہے ہیں اور انسٹاگرام میں تصویریں چھپ رہی ہیں۔

دولہے کا نام جان برمنگھم ہے۔ اس کی عمر 86 سال ہے۔ جب کہ دلہن کا نام میری لانگ ہے اور وہ اپنی زندگی کی 83 ویں بہار دیکھ رہی ہے۔ یہ سال اس کی زندگی میں شادی کی خوشیاں لے کر آیا ہے اور اس کا وہ خواب پورا ہو گیا ہے جو اس نے 40 سال پہلے دیکھا تھا۔

جان کا تعلق آئرلینڈ کے علاقے روڈ ویڈ سے ہے۔ وہ ایک کسان ہے۔ وہ گھوڑے پالنے اور انہیں سدھانے کا بھی ماہر ہے۔ جب کہ میری خواتین کو سنوارنے اور انہیں حسین تر بنانے کی ماہر ہے۔ وہ ریٹائر ہونے تک ڈبلن میں بیوٹی کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ لیکن اس کا تعلق کروک سٹی کے علاقے ٹرنر سے ہے۔

جان کے والد جیک آئرلینڈ کے رگبی کے مشہور کھلاڑی تھے، جس پر جان فخر کرتے ہیں۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG