رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:44 28.10.2020

امریکی انتخابات اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات

کرونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے اقدامات امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس وقت انتخابی مہم میں کرونا وائرس ہی موضوعِ بحث ہے جب کہ وہ تمام مسائل پسِ منظر میں چلے گئے ہیں جو ماضی میں انتخابات کے موقع پر اجاگر کیے جاتے تھے۔ تفصیلات اس رپورٹ میں۔

امریکی انتخابات اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:34 0:00

12:57 28.10.2020

چین میں دو ماہ بعد ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ چین میں گزشتہ دو ماہ میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے کیسز کی تعداد ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق چین میں 10 اگست کو 44 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد منگل کو سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے ہی کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوا تھا۔

چین میں حکام کا دعویٰ ہے کہ اب تک ملک بھر میں 91 ہزار کے لگ بھگ کیسز ہی سامنے آئے ہیں جب کہ 4739 اموات ہوئی ہیں۔

13:08 28.10.2020

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

تھائی لینڈ میں کابینہ نے کرونا وائرس کی صورتِ حال کے باعث نافذ ہنگامی حالات کے اطلاق کی مدت مزید ایک ماہ بڑھا دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں وبا کے باعث مارچ میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تھائی لینڈ میں اب تک وبا سے 3759 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 59 اموات ہوئی ہیں۔

13:14 28.10.2020

جنوبی افریقہ کے صدر قرنطینہ میں چلے گئے

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوزا کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ عشائیے میں شریک ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق صدر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامات سامنے نہیں آئیں۔ جب کہ ان کی صحت بہتر ہے۔

جنوبی افریقہ کی حکومت کے مطابق صدر قرنطینہ میں رہتے ہوئے امور مملکت انجام دیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG