رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:50 30.10.2020

دنیا بھر میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 5 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں پہلی مرتبہ بدھ کو ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے پانچ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر کووڈ 19 کیسز کی یومیہ تعداد میں دو ہفتوں سے بھی کم مدت کے دوران تقریباً 25 فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ جمعے کو دنیا میں پہلی بار ایک دن میں چار لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

بیشتر مغربی ممالک اور لاطینی امریکہ کے کچھ حصوں میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کے بعد بہت سے ممالک نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چار کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اب تک گیارہ لاکھ سے زیادہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے یورپ، شمالی امریکہ اور لاطینی امریکہ میں دنیا کے 66 فی صد افراد شامل ہیں جب کہ یہاں دنیا بھر کے مقابلے میں 76 فی صد سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

یورپ میں روزانہ کی بنیاد پر متاثر ہونے والے افراد میں دوگنا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یورپ میں بدھ کو پہلی بار ڈھائی لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہاں اب تک تقریباً 90 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر اور دو لاکھ 61 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

11:01 30.10.2020

پاکستان میں مزید 20 اموات، ایک ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار 20 مریض دم توڑ گئے جب کہ ایک ہزار 78 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چند روز کے دوران اموات اور کیسز میں تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اموات تک عالمی وبا سے چھ ہزار 795 افراد ہلاک اور تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 632 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور تین لاکھ 13 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

12:20 31.10.2020

پاکستان میں رواں ہفتے 67 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس سے رواں ہفتے 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 11 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6806 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ وائرس سے جمعرات کو 20 افراد ہلاک ہوئے تھے جو کہ چھ اگست کے بعد ملک بھر میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات تھیں۔ چھ اگست کو 21 افراد وبا سے ہلاک ہوئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو وبا سے 16، منگل کو 14 اور پیر کو 6 افراد کی موت ہوئی تھی۔ یوں رواں ہفتے اب تک وبا سے 67 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

12:30 31.10.2020

پاکستان میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں وبا سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور زیرِ علاج افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 807 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 33ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وبا سے اب تک 6806 افراد کی اموات ہوئی ہیں جب کہ حکام نے 3 لاکھ 14 ہزار افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 12 ہزار 121 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 669 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG