رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:32 31.10.2020

کرونا وائرس نے اساتذہ پر بوجھ بڑھا دیا

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز پھر بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسکول کھلے تو ہیں مگر ایس او پیز کو مدِنظر رکھتے ہوئے کلاس کے آدھے طلبہ ایک دن جب کہ باقی دوسرے دن اسکول آتے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک ہی سبق بار بار پڑھانے سے ان کا وقت ضائع ہوتا ہے اور تھکاوٹ بھی بڑھتی ہے۔ نذر الاسلام کی رپورٹ۔

کرونا وائرس نے اساتذہ پر بوجھ بڑھا دیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:06 0:00

12:37 31.10.2020

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت، نئے لاک ڈاؤن متوقع

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی نئی لہر کے شدت اختیار کر جانے کے بعد مختلف ملکوں میں پابندیاں دوبارہ سخت کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلاؤ سے روکا جا سکے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے جمعہ کو 'بی بی سی' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں عائد کرنا غیر یقینی ہو گا اور اس کے بجائے مقامی سطح پر اقدامات زیادہ اہم ہوں گے۔ اس لیے لوگ ہدایات پر پابندی کے ساتھ عمل کریں۔

برطانوی وزیر خارجہ کے اس بیان سے قبل فرانس اور جرمنی کے سربراہوں نے نئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید جانیے

12:45 31.10.2020

بھارت میں وبا سے مزید 48 ہزار سے زائد افراد متاثر

بھارت میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 48 ہزار 268 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو وبا سے 551 ہلاکتوں کے بعد بھارت میں وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 641 ہو گئی ہے۔

امریکہ کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں اب تک 81 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جب کہ حکام نے 74 لاکھ سے زائد افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یومیہ کیسز 60 ہزار سے کم رہے ہیں۔ قبل ازیں بھارت میں یومیہ کیسز 80 ہزار سے بھی زائد رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ چکا ہے۔ جب کہ کچھ ماہرین نے ٹیسٹوں سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ موسم سرما یا آئندہ چند ہفتوں میں ہونے والے تہواروں کے سبب کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

12:49 31.10.2020

خیبر پختونخوا میں وائرس سے ڈاکٹر ہلاک

خیبر پختونخوا کے خیبر میڈیکل کالج کے سینئر ڈین آف فیکلٹی ڈاکٹر سلطان زیب کی ہفتے کی صبح کرونا وائرس کے سبب موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈاکٹر سلطان زیب کا تعلق ضلع بنیر کی تحصیل خدوخیل کے قصبے طوطالئی سے تھا اور وہ کرونا وائرس کے باعث پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے باعث 20 ڈاکٹرز ہلاک ہو چکے ہیں۔

وبا کے سبب ایک درجن سے زائد طبی عملے کے افراد کی بھی اموات ہو چکی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG