رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:23 11.11.2020

امریکہ: نومبر کے 10 دن میں 10 لاکھ افراد کرونا وائرس سے متاثر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں نومبر کے پہلے 10 دن میں 10 لاکھ سے زائد افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے کرونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق اب تک امریکہ میں کرونا وائرس سے ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جو کسی بھی ملک میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

امریکہ کی وسط مغربی ریاستیں اس وقت کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہیں جہاں پر اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اسپتالوں میں وبا سے متاثرہ 59 ہزار سے زائد افراد زیرِ علاج ہیں۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر بہار اور گرمیوں میں آنے والی لہر سے زیادہ شدید ہے اور حالات کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

'اے پی' کے مطابق جہاں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں ہلاکتیں بھی آہستہ آہستہ بڑھنے لگی ہیں۔ اس وقت امریکہ میں اوسطاً 930 افراد یومیہ ہلاک ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

18:35 11.11.2020

پاکستان: تین ماہ بعد ایک دن میں 1700 سے زائد کیسز

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1708 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں یومیہ کیسز کی تعداد لگ بھگ تین ماہ بعد 1700 سے زائد ہو گئی ہے۔

ملک میں 'کووڈ 19' سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے۔ البتہ تین لاکھ 20 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 21 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد سات ہزار 21 ہو گئی ہے۔

18:40 11.11.2020

بھارت میں کیسز کی تعداد 86 لاکھ سے زیادہ

بھارت کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 86 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

09:38 12.11.2020

پاکستان میں اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد حکومت نے بعض پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا کے شکار مزید 34 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد سات ہزار 55 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں 26 جولائی کے بعد پہلی مرتبہ ہلاکتوں کی تعداد اتنی زیادہ رپورٹ ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 1808 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح پاکستان میں کیسز کی کل تعداد لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق تشویش ناک حالت میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 55 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایسے مریضوں کی تعداد 1164 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG