رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:27 24.12.2020

111: پاکستان میں کرونا کے سبب چھ ماہ کے عرصے میں ایک دن کی ریکارڈ اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 111 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ گزشتہ چھ ماہ میں کسی ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے 30 جون کو 118 اموات ہوئی تھیں۔ جب کہ اس کے بعد اموات کی شرح میں بتدریج کمی آئی اور رواں ماہ تک کسی بھی دن 100 یا اس سے زائد اموات نہیں ہوئیں۔

رواں ماہ 15 دسمبر کو 105 اموات ہوئی تھیں۔ جب کہ گزشتہ روز وبا سے مزید 111 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ چھ ماہ میں ایک دن میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 9668 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ 153 اموات 20 جون کو ہوئی تھیں۔

13:58 24.12.2020

کرونا کے دور میں کرسمس کی تیاریاں

دنیا بھر میں کرونا وبا کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے باعث کرسمس کے رنگ بھی پھیکے پڑ گئے ہیں۔ تاہم لوگ احتیاطی تدابیر کے تحت کرسمس کی خوشیاں منانے کے لیے پرجوش ہیں۔

کرونا کے دور میں کرسمس کی تیاریاں

روسی دارالحکومت ماسکو میں نئے سال اور کرسمس کی مناسبت سے سجاوٹ کی گئی ہے۔
1/10 روسی دارالحکومت ماسکو میں نئے سال اور کرسمس کی مناسبت سے سجاوٹ کی گئی ہے۔
مزید Show less
ماسکو میں سڑک کنارے نصب ایک بورڈ رواں سال کے اختتام اور نئے برس کی آمد کو ظاہر کر رہا ہے۔
2/10 ماسکو میں سڑک کنارے نصب ایک بورڈ رواں سال کے اختتام اور نئے برس کی آمد کو ظاہر کر رہا ہے۔
مزید Show less
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں نومبر کے وسط سے ہی کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں اور کرسمس ٹری بھی وائٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا تھا۔
3/10 امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں نومبر کے وسط سے ہی کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں اور کرسمس ٹری بھی وائٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا تھا۔
مزید Show less
پیرس میں کرسمس کے موقع پر سٹی ہال کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
4/10 پیرس میں کرسمس کے موقع پر سٹی ہال کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
مزید Show less
یوکرین کے مختلف شہروں میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور شہروں اور قصبوں کو کرسمس ٹری اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
5/10 یوکرین کے مختلف شہروں میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور شہروں اور قصبوں کو کرسمس ٹری اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
مزید Show less
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی لوگ کرسمس کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
6/10 لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی لوگ کرسمس کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
مزید Show less
کرسمس کے موقع پر عراقی شہر موصل کی رہائشی خاتون سانتا کلاز کا رُوپ دھارے بچوں میں تحائف تقسیم کر رہی ہیں۔
7/10 کرسمس کے موقع پر عراقی شہر موصل کی رہائشی خاتون سانتا کلاز کا رُوپ دھارے بچوں میں تحائف تقسیم کر رہی ہیں۔
مزید Show less
ماسکو میں کرسمس کے موقع پر سڑک کنارے سجاوٹ کا ایک منظر۔
8/10 ماسکو میں کرسمس کے موقع پر سڑک کنارے سجاوٹ کا ایک منظر۔
مزید Show less
ماسکو میں ہر سال اس نوعیت کی سجاوٹ کی جاتی ہے۔ تاہم اس مرتبہ کرونا وبا کی وجہ سے کرسمس کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں۔
9/10 ماسکو میں ہر سال اس نوعیت کی سجاوٹ کی جاتی ہے۔ تاہم اس مرتبہ کرونا وبا کی وجہ سے کرسمس کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں۔
مزید Show less
پیرس کو کرسمس کی آمد کے موقع پر مختلف رنگوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
10/10 پیرس کو کرسمس کی آمد کے موقع پر مختلف رنگوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

13:59 24.12.2020

کرونا کی 'تشخیص' کے لیے چلی کے ایئر پورٹ پر کتے تعینات

چلی کے ایک ہوائی اڈے پر مسافروں میں کرونا کی علامات کا سراغ لگانے کے لیے کتے تعینات کر دیے گئے ہیں جو آنے جانے والے مسافروں کے سامان کو سونگھ کر کرونا وائرس کا سراغ لگاتے ہیں۔

چلی کے سینٹیاگو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر صحت کاؤنٹرز پر خصوصی پیڈز رکھے گئے ہیں۔ مسافر اپنی ناک، گردن اور کلائیوں کو اس سے پونچھ کر شیشے کے ایک ڈبے میں ڈال دیتے ہیں جس کے بعد ان سراغ رساں کتوں کا کام شروع ہوتا ہے۔

'گولڈن ریٹریورز' اور 'لیبرا ڈورز' نسل کے یہ کتے ایئر پورٹ پر کرونا کی تشخیص کے لیے حکام کے لیے کافی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

نشان دہی ہونے پر متاثرہ شخص کو حکام علاج معالجے کی غرض سے اسپتال یا قرنطینہ کے لیے لے جاتے ہیں۔

مزید جانیے

14:02 24.12.2020

صدر ٹرمپ کا کرونا ریلیف بل میں بعض تبدیلیوں کے بغیر دستخط سے انکار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ سال کے آخر پر امریکی قانون سازوں کے منظور کردہ اس بل پر دستخط نہیں کریں گے جس میں نو سو ارب ڈالر کا کرونا وائرس سے متعلق امدادی پیکج اور 1400 ارب ڈالر کی سالانہ حکومتی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے منگل کی رات ایک ویڈیو ٹوئٹ میں کہا کہ زیادہ تر امریکیوں کے لیے صرف 600 ڈالر کی امداد ناکافی ہے۔

صدر کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس سے کہیں گے وہ ایک جوڑے کے لیے 600 ڈالر کی امداد کو بڑھا کر دوہزار یا چار ہزار تک لے جائیں۔

صدر کا کہنا تھا "میں کانگریس سے کہوں گا کہ اپنے منظور کردہ بل سے غیر ضروری اور بے کار چیزیں نکال کر مجھے ایک مناسب بل ارسال کرے۔"

ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں نے پیر کو رات گئے بھاری حمایت کے ساتھ یہ بل منظور کیا تھا۔ اراکین کے پاس پانچ ہزار صفحات پر مشتمل بل کی منظوری کے لیے محض چند گھنٹے تھے۔

صدر ٹرمپ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اس بل پر آئندہ چند دنوں میں دستخط کر دیں گے۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG