رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:39 26.12.2020

سال 2020 تصاویر کے آئینے میں

سال 2020 اپنے پیچھے متعدد تلخ یادیں چھوڑ کر جا رہا ہے۔ رواں برس دنیا کے تمام ممالک کرونا وائرس کے ہاتھوں تکلیف کا سامنا کرتے رہے۔ جب کہ لگ بھگ 18 لاکھ افراد وبائی مرض سے ہلاک ہوئے۔

سال 2020 تصاویر کے آئینے میں

چین نے جنوری میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کی۔ عالمی ادارۂ صحت نے سال کے اختتام تک دنیا کے 10 فی صد افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

1/19 چین نے جنوری میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کی۔ عالمی ادارۂ صحت نے سال کے اختتام تک دنیا کے 10 فی صد افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

مزید Show less
امریکہ کی سینیٹ نے 16 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع کی۔ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ میں مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنے والے تیسرے صدر ہیں۔ 5 فروری کو سینیٹ نے ٹرمپ کو مواخذے کے الزامات سے بری کیا۔ صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کے کام میں مداخلت کے الزامات پر مواخذے کا سامنا تھا۔

2/19 امریکہ کی سینیٹ نے 16 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع کی۔ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ میں مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنے والے تیسرے صدر ہیں۔ 5 فروری کو سینیٹ نے ٹرمپ کو مواخذے کے الزامات سے بری کیا۔ صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کے کام میں مداخلت کے الزامات پر مواخذے کا سامنا تھا۔

مزید Show less
فروری میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔
3/19 فروری میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔
مزید Show less
مارچ میں ترکی نے شام کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔ ترکی نے یہ فوجی کارروائی روس اور شام کی فضائیہ کے حملوں میں تین درجن ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع کی۔

4/19 مارچ میں ترکی نے شام کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔ ترکی نے یہ فوجی کارروائی روس اور شام کی فضائیہ کے حملوں میں تین درجن ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع کی۔

مزید Show less
اپریل میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی قومی دن کی تقریبات میں عدم شرکت سے ان کی موت کی افواہوں نے جنم لیا۔
5/19 اپریل میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی قومی دن کی تقریبات میں عدم شرکت سے ان کی موت کی افواہوں نے جنم لیا۔
مزید Show less
مئی میں امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی منی ایپلس میں پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف بلیک لائیوز میٹر کی تحریک نے زور پکڑا ۔ جب کہ امریکہ بھر میں ہنگامے اور احتجاج ہوئے۔

6/19 مئی میں امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی منی ایپلس میں پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف بلیک لائیوز میٹر کی تحریک نے زور پکڑا ۔ جب کہ امریکہ بھر میں ہنگامے اور احتجاج ہوئے۔

مزید Show less
پاکستان کی قومی ایئر لائن کا طیارہ 22 مئی کو کراچی کے رہائشی مکانات پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔
7/19 پاکستان کی قومی ایئر لائن کا طیارہ 22 مئی کو کراچی کے رہائشی مکانات پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔
مزید Show less
جون میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی۔ لاکھوں افراد کی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کی املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
8/19 جون میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی۔ لاکھوں افراد کی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کی املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
مزید Show less
جولائی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ آیا صوفیہ کو 1934 میں میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا۔
9/19 جولائی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ آیا صوفیہ کو 1934 میں میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا۔
مزید Show less
اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندر گاہ پر خوفناک دھماکے میں 157 افراد ہلاک جب کہ چھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ بندرگاہ میں موجود 2750 ٹن مواد میں ہوا تھا۔

10/19 اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندر گاہ پر خوفناک دھماکے میں 157 افراد ہلاک جب کہ چھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ بندرگاہ میں موجود 2750 ٹن مواد میں ہوا تھا۔

مزید Show less
اگست میں ابراہم معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں معاونت کی۔ معاہدے کے تحت یو اے ای نے اسرائیل کوتسلیم کر لیا۔ جب کہ 11 ستمبر کو بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر کے تعلقات بحال کر لیے۔

11/19 اگست میں ابراہم معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں معاونت کی۔ معاہدے کے تحت یو اے ای نے اسرائیل کوتسلیم کر لیا۔ جب کہ 11 ستمبر کو بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر کے تعلقات بحال کر لیے۔

مزید Show less
ستمبر میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورونو کاراباخ تنازع پر فوجی جھڑپیں شروع ہوئیں۔

12/19 ستمبر میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورونو کاراباخ تنازع پر فوجی جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مزید Show less
اکتوبرمیں بولیویا میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق صدرایوومورالیزکی پارٹی کی اقتدارمیں واپسی ممکن ہوئی۔

13/19 اکتوبرمیں بولیویا میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق صدرایوومورالیزکی پارٹی کی اقتدارمیں واپسی ممکن ہوئی۔

مزید Show less
نومبر میں جوبائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ پر برتری حاصل کی۔ 15 کروڑ 90 لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 67.7 فی صد رہا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اتنخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

14/19 نومبر میں جوبائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ پر برتری حاصل کی۔ 15 کروڑ 90 لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 67.7 فی صد رہا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اتنخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

مزید Show less
نومبر میں ایتھوپیا کے نوبل امن انعام یافتہ وزیر اعظم ایبی احمد نے تگری میں فوجی کارروائی کا حکم دیا۔
15/19 نومبر میں ایتھوپیا کے نوبل امن انعام یافتہ وزیر اعظم ایبی احمد نے تگری میں فوجی کارروائی کا حکم دیا۔
مزید Show less
امریکہ میں دسمبر میں کرونا وائرس ویکسین لگنی شروع ہوئی جب کہ اس سے ایک ہفتہ قبل برطانیہ میں اس ویکسین کی  ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دی گئی۔
16/19 امریکہ میں دسمبر میں کرونا وائرس ویکسین لگنی شروع ہوئی جب کہ اس سے ایک ہفتہ قبل برطانیہ میں اس ویکسین کی  ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دی گئی۔
مزید Show less
رواں برس جنوبی ایشیا و مشرقی افریقہ میں ٹڈی دل کے حملے  نے فصلوں کو تباہ کیا۔ ٹڈی دل کے حملے سے لاکھوں افراد کو خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوا۔
17/19 رواں برس جنوبی ایشیا و مشرقی افریقہ میں ٹڈی دل کے حملے  نے فصلوں کو تباہ کیا۔ ٹڈی دل کے حملے سے لاکھوں افراد کو خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوا۔
مزید Show less
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورونو کاراباخ تنازع پر فوجی جھڑپیں شروع ہوئیں تو آذربائیجان نے ترکی کی مدد سے ایک بڑے رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ بطور جشن آذربائیجان نے فوجی پریڈ کا بھی اہتمام کیا جس میں ترکی کے صدر اردوان نے شرکت کی۔

18/19 آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورونو کاراباخ تنازع پر فوجی جھڑپیں شروع ہوئیں تو آذربائیجان نے ترکی کی مدد سے ایک بڑے رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ بطور جشن آذربائیجان نے فوجی پریڈ کا بھی اہتمام کیا جس میں ترکی کے صدر اردوان نے شرکت کی۔

مزید Show less
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی رواں سال کے اہم ترین اور تاریخی واقعات میں شامل ہے۔
19/19 اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی رواں سال کے اہم ترین اور تاریخی واقعات میں شامل ہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

13:45 26.12.2020

فرانس: لندن سے واپس آنے والے شہری میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص

یورپ کے ملک فرانس کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے شہر لندن سے واپس آنے والے ایک فرانسیسی شہری میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق مذکورہ شخص رواں ماہ 19 دسمبر کو لندن سے واپس آیا تھا۔ جو کہ اب قرنطینہ میں ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔

فرانس میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں کرونا وائرس کے 20 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 159 اموات رپورٹ کی گئیں۔

فرانس میں اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد میں وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جب کہ 62 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فرانس وائرس کے سبب ہلاکتوں کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔

13:50 26.12.2020

محمد بن سلمان بھی ویکسین لینے والوں میں شامل

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت پورے ملک میں کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل شروع کر رہی ہے۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں اس وبا سے چھ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

14:07 26.12.2020

ترکی آمد کے لیے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار

ترکی کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر سے ترکی آنے والوں مسافروں کے لیے کرونا کا منفی ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ جو کہ سفر سے 72 گھنٹے پہلے کیا گیا ہو۔

وزیرِ صحت فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ جو مسافر کرونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھائیں گے صرف ان کو ہی ترکی آنے والی فلائٹوں پر سوار ہونے دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ، جنوبی افریقہ اور ڈنمارک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا کے منفی ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ ساتھ ترکی پہنچنے پر قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG