رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:28 1.1.2021

پاکستان: کرونا کی دوسری لہر میں ری انفیکشن کے کیسز بھی

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران ری انفیکشن کے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب مختلف لیبارٹریز سے کرائے گئے ٹیسٹس کے مختلف نتائج بھی ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ نذر الاسلام نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کرونا کا کیس کب 'ری انفیکشن' کے زمرے میں آتا ہے اور ٹیسٹس کے نتائج میں فرق کیوں ہوتا ہے؟

پاکستان: کرونا کی دوسری لہر میں ری انفیکشن کے کیسز بھی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:22 0:00

10:31 1.1.2021

نیا سال اور کرونا وائرس کے بحران میں زندگی کو معمول پر لانے کا سوال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آخر ہم معمول کی زندگی کی طرف کب لوٹیں گے اور کیا ہم ایسا کر بھی پائیں گے؟

سال بھر جاری رہنے والے کرونا بحران کے باعث یہ سوال ہر زباں پر ہے اور خاص طور پر جاتے سال کے آخری لمحوں میں جب دنیا ایک نئے سال میں داخل ہو رہی ہے لوگ اس کے بارے میں زیادہ فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ زندگی کے انداز اور اس کی رفتار کو ماند کرنے والے سال نے اس بحران سے جڑے اور بھی بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔

کیا اس مہلک مرض سے بچاؤ کی ویکسینز موثر ثابت ہوں گی؟ ان ویکسینز سے مضبوط ہونے والی قوت مدافعت کب تک ہمیں بچائے گی؟ کیا ہم اتنے لوگوں کو ویکسین دے پائیں گے کہ ہم اس وائرس سے نجات پا سکیں؟ کیا وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا رہے گا اور سائنس دانوں کو اس کو زیر کرنے کی کوششوں میں الجھائے رکھے گا؟

اور جب ہم وائرس سے چھٹکارا پا لیں گے تو کیا عالمی وبا سے متاثر سیاسی، سماجی اور اقتصادی مشکلات کا مطلب یہ تو نہیں ہو گا کہ ہم اس بحران سے پہلے کی طرح نارمل زندگی کی طرف کسی طور لوٹ ہی نہیں پائیں گے؟

مزید یہ کہ کیا ہمار مقصد محض زندگی کو اس وقفے کے بعد پھر سے پہلے کی ڈگر پر ڈالنا ہے؟

مزید پڑھیے

10:32 1.1.2021

پاکستان میں لاکھوں بچوں کے تعلیمی مستقبل پر سوالیہ نشان

عالمی بینک کے اندازے کے مطابق کرونا کی وبا کے باعث پاکستان میں لاکھوں بچے مالی پریشانیوں اور اسکول بند ہو جانے کی وجہ سے شاید دوبارہ کبھی اسکول نہیں جا سکیں گے۔ ان بچوں کا مستقبل کیا ہو گا؟ جانیے پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے وزیر برائے اسکول تعلیم مراد راس کی زبانی۔

پاکستان میں لاکھوں بچوں کے تعلیمی مستقبل پر سوالیہ نشان
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:00 0:00

16:21 1.1.2021

کرونا وائرس کی نئی قسم امریکی ریاست فلوریڈا پہنچ گئی

امریکی ریاست کولوراڈو اور کیلی فورنیا کے بعد کرونا وائرس کی نئی قسم فلوریڈا پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کرونا وائرس کی وہی قسم ہے۔ جس کی سب سے پہلے تشخیص برطانیہ میں ہوئی تھی۔

فلوریڈا امریکہ کی تیسری ریاست ہے۔ جس میں ‘کووڈ 19’ کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

فلوریڈا کے محکمہ صحت کے مطابق مارٹن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے حالانکہ اس نے بیرون ملک سفر نہیں کیا ۔

دوسری جانب کولوراڈو اورکیلی فورنیا میں بھی کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو کیلی فورنیا کے گورنرگیون نیوسم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم کا ایک کیس جنوبی کیلی فورنیا میں سامنے آیا ہے۔

قبل ازیں کولوراڈو کے گورنرجیراڈ پولس نے کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کااعلان کیا تھا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نئی قسم زیادہ مہلک ہے۔ لیکن منظورشدہ ویکسینز انفیکیشن کے مقابلے کے لیے مؤثرثابت ہوں گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG