رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:45 2.1.2021

سال 2020 میں پاکستانی طلبہ کی مشکلات میں اضافہ

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ آن لائن کلاسز نے طلبہ کو کتابوں سے تو جوڑا ہوا ہے لیکن یہ روایتی کلاس روم کا مؤثر متبادل ثابت نہیں ہو سکیں۔ گیتی آرا بتا رہی ہیں کہ 2020 میں طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟

سال 2020 میں پاکستانی طلبہ کی مشکلات میں اضافہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:42 0:00

13:50 2.1.2021

برطانیہ: ایمرجنسی اسپتال دوبارہ فعال، لندن میں اسکول پھر بند

برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر ایمرجنسی اسپتال دوبارہ فعال کیے جا رہے ہیں۔ یہ اسپتال وبا کی پہلی لہر کے دوران قائم کیے گئے تھے۔

دوسری جانب دارالحکومت لندن میں جمعے سے پرائمری اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ چار دن میں 50 ہزار سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہونے کے سبب اندیشہ ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھے گا اور مزید بستروں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وزارتِ صحت کی طرف سے یہ خدشات لندن کے رائل اسپتال کی اہلکاروں کو ارسال کی گئی ای میل کے بعد سامنے آئے ہیں۔ اس ای میل میں کہا گیا تھا کہ اسپتال انتہائی نگہداشت کی اعلیٰ خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

لندن میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے باعث جو کہ 70 فی صد زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے، پرائمری اسکول ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں۔

پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ دو دن قبل ہی کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں اب تک وبا سے 74 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

13:54 2.1.2021

امریکہ: تعلیمی شعبے میں پیدا ہونے والا خلا کیسے پر ہو گا؟

امریکہ، تعلیم کے اعتبار سے دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔ لیکن کرونا وبا کے دوران پتہ چلا کہ یہاں کے نظامِ تعلیم میں کئی سقم موجود ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران امریکہ میں بھی بچوں کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے۔ ریاست ورجینیا کے وزیرِ تعلیم عاطف قرنی بتا رہے ہیں کہ اس خلا کو کیسے پر کیا جائے گا۔

امریکہ: تعلیمی شعبے میں پیدا ہونے والا خلا کیسے پر ہو گا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:54 0:00

13:58 2.1.2021

عوام کرونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں: بھارتی حکام

بھارت کے وزیرِ صحت ہرش وردھن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ویکسین پورے ملک میں مفت لگائی جائے گی۔

ہرش وردھن کا کرونا ویکسین لگائے جانے کی آزمائشی عمل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کا مقصد حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانا ہے۔ ان کے بقول اس سے متعلق کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں 'آسٹرا زینیکا' اور 'آکسفرڈ یونیورسٹی' کی تیار کردہ کرونا ویکسین فیز-ون میں 3 کروڑ لوگوں کو لگائے جانے کا عمل آئندہ چند دن میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کرونا ویکسین کو جمعے کو ہنگامی حالات میں لگائے جانے کی منظوری دی گئی تھی۔

بھارت دنیا بھر میں امریکہ کے بعد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ جہاں اب تک ایک کروڑ دو لاکھ سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG