رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:59 2.1.2021

کرونا کا یہ مطلب نہیں کہ تخلیقی صلاحیتوں پر بھی لاک ڈاؤن ہو

کرونا کی وبا کے دوران ایک امریکی ٹیچر نے اسکول سے دور ہونے کی وجہ سے پڑھائی کو دلچسپ بنانے کا ایک منفرد طریقہ نکالا اور اپنا کلاس روم درختوں میں لے گئیں۔ 'ٹری ہاؤس' کی تخلیق ان کی اس سوچ کی عکاس ہے کہ کرونا کی پابندیوں کا یہ مطلب نہیں کہ تخلیقی صلاحیتوں پر بھی لاک ڈاؤن ہو۔

کرونا کا یہ مطلب نہیں کہ تخلیقی صلاحیتوں پر بھی لاک ڈاؤن ہو
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:07 0:00

18:18 2.1.2021

فرانس: پولیس کی پارٹی منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی​

فرانس کی پولیس نے کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے باوجود شمال مغربی علاقے میں نیو ایئر نائٹ سے جاری پارٹی کو ختم کرا دیا۔ جس میں لگ بھگ دو ہزار افراد شریک تھے۔

پولیس کے مطابق ایک غیر استعمال شدہ ویئر ہاؤس میں جاری پارٹی میں شریک افراد میں سے چند افراد نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔

فرانس کے وزیرِ داخلہ گیرلڈ ڈرمانین کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پارٹی میں شریک افراد پر جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں اور پارٹی کے منتظمین کی شناخت کی جا رہی ہے۔ جن کے خلاف بعد ازاں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فرانس میں کرونا وبا پھوٹنے کے بعد سے دو بار لاک ڈاؤن نافذ کیا جا چکا ہے اور حال ہی میں لگایا جانے والا لاک ڈاؤن دسمبر کے وسط میں ختم کیا گیا تھا۔ تاہم ریستوران اور بارز ابھی بھی بند ہیں۔

18:19 2.1.2021

کرونا وائرس نے پاکستانی معیشت پر کیا اثرات چھوڑے؟

پاکستان کی معیشت کی حالت پہلے ہی خستہ تھی لیکن کرونا بحران میں اس کا حجم مزید کم ہو گیا ہے۔ ماہر اقتصادیات اور جنرل پرویز مشرف کی حکومت میں وفاقی مشیر رہنے والے ڈاکٹر اشفاق حسن بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت اب کہاں کھڑی ہے اور آنے والے وقت میں کیا امکانات ہیں؟

کرونا وائرس نے پاکستانی معیشت پر کیا اثرات چھوڑے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:09 0:00

18:23 2.1.2021

بھارت: آسٹرا زینیکا کی ویکسین منظور

امریکہ کے بعد کرونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں 'آسٹرا زینیکا' اور ‘آکسفرڈ یونیورسٹی’ کی تیار کردہ کرونا ویکسین کو منظوری دے دی گئی ہے۔

بھارت کے وزیر اطلاعات پراکاش جاویڈکر نے ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آسٹرا زینیکا ویکسین کو جمعے کو منظور کیا گیا۔

پراکاش جاویڈکر کا مزید کہنا تھا کہ کم از کم تین دیگر کرونا ویکسینز بھی منظوری کے مراحل میں ہیں۔ ان کے بقول بھارت دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں چار کرونا ویکسینز تیار ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹرا زینیکا ویکسین، سیرم انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے۔

آسٹرا زینیکا ویکسین کی دو خوراکیں 28 دنوں کے وقفے سے لگائی جائیں گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG