رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:55 5.1.2021

میکسیکو میں کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت

میکسیکو نے دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین کو ملک میں ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

میکسیکو کرونا وائرس سے بدترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں وبائی مرض سے بڑے پیمانے پر اموات ہو چکی ہیں۔

نائب وزیرِ صحت ہیوگو لوپیز گیٹیل نے ٹوئٹر پر جاری ایک اعلان میں کہا ہے کہ میکسیکو کی دوا ساز کمپنیوں کے نگراں ادارے نے ایسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دی ہے اور یہ ویکسین ممکنہ طور پر مارچ میں دستیاب ہو گی۔

اس ویکسین کے استعمال کی اجازت میکسیکو سے قبل برطانیہ، بھارت اور ارجنٹائن کی حکومتیں بھی دے چکی ہیں۔

میکسیکو میں 24 دسمبر کو فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین کی مہم شروع کی گئی تھی جس کے تحت پہلے مرحلے میں طبی کارکنوں کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار کارکنوں کو یہ ویکسین دی جا چکی ہے۔

میکسیکو نے ایسٹرا زینیکا کے ساتھ ویکسین کی سات کروڑ 74 لاکھ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ حکومت نے تقریباً 12 کروڑ 90 لاکھ افراد کو یہ ویکسین مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

12:03 5.1.2021

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ کرونا کے خطرے کے باعث تین روز کے لیے بند

واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں کرونا وائرس کا ایک ممکنہ مریض سامنے آنے کے بعد اسے تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

سفارت خانے کے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے مطابق چار سے چھ جنوری تک سفارت خانے میں قونصلر آفس کی خدمات سمیت تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تاہم اس دوران ویزہ کے اجرا اور پاسپورٹ کی تجدید کی آن لائن خدمات بدستور جاری رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سفارت خانے کی بندش کے دوران پوری عمارت میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور تمام عملے کے کرونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ جس کے بعد ہی سفارت خانے میں سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس دوران ویزہ اور پاسپورٹ کی تجدید کے لیے کی گئی ای میل کے جواب بھی دیے جائیں گے اور ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

12:08 5.1.2021

کرونا کی احتیاط: جو بائیڈن کی حلف برداری کے دوران پریڈ کی تقریب آن لائن ہو گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ حلف برداری کے روز امریکہ بھر میں پریڈز منعقد کی جائیں گی جن میں ہجوم پر پابندی ہو گی اور یہ آن لائن ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔

بیس جنوری کی حلف برداری کے دوران منتخب صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ جل بائیڈن اور منتخب نائب صدر کاملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگ ایم ہاف سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ملٹری پریڈ کا معائنہ کریں گے۔

بائیڈن کو واشنگٹن ڈی سی کی 15ویں اسٹریٹ سے صدارتی دستہ وائٹ ہاؤس تک لے جائے گا، جس میں فوج کی ہر شاخ کے نمائندے شرکت کریں گے۔

حلف برداری تقریب کے منتظمین کے مطابق یہ تقریب بھی سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے منعقد ہو گی۔

مزید پڑھیے

16:01 5.1.2021

پاکستان میں مزید 59 مریض ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار مزید 59 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 409 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1947 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح پاکستان میں کیسز کی کل تعداد چار لاکھ 90 ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کرونا کے شکار 2219 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اب تک چار لاکھ 44 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG