رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:50 6.1.2021

کرونا: برطانیہ میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فی صد کمی

برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث گزشتہ برس نئی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فی صد کمی آئی ہے۔

صنعت کاروں کی تنظیم کے مطابق 1943 کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں یہ کمی کی سب سے بڑی شرح ہے۔

سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں نئی گاڑیوں کی طلب 16 لاکھ 30 ہزار پر تھی۔

نئی گاڑیوں کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی گزشتہ سال اپریل میں97 فی صد دیکھی گئی۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپریل میں پورا مہینہ لاک ڈاؤن نافذ تھا۔

برطانیہ میں جون سے بتدریج گاڑیوں کی ڈیلر شپس نے کام شروع کیا۔ وبا کی دوسری لہر میں انگلینڈ میں نومبر میں شوروم بند کیے گئے۔ تاہم اس بار کئی شو روم پہلے کی نسبت وبا سے نمٹنے کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ تھے اور مختلف صارفین کو 'کلک اینڈ کلیکٹ' (یعنی منتخب کریں اور خرید لیں) کا آپشن دیا گیا۔ اس کے باوجود نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی رہی۔

گزشتہ برس 2019 میں بھی نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی تھی جس کی وجہ برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے لیے بریگزٹ پر عمل درآمد کا انتظار تھا۔

14:01 6.1.2021

محققین کو ووہان جانے کی اجازت نہ دینے پر مایوسی ہے: ڈبلیو ایچ او

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبراسس نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے محققین کی ایک ٹیم کو ووہان جانے کی اجازت نہ دینے پر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے جینیوا میں موجود ہیڈ کوارٹر میں کرونا وائرس کی یومیہ بریفنگ کے دوران گیبراسس کا کہنا تھا کہ محققین کی ٹیم کرونا وائرس کی وجوہات جاننے کے لیے ووہان جا رہی تھی لیکن چین نے انہیں وہاں جانے کی اجازت نہ دی۔

انہوں نے کہا کہ محققین کی ٹیم کے بعض ارکان نے ووہان کے لیے سفر شروع کر دیا تھا جب کہ چند ارکان نے سفر کے آخری منٹ میں اپنا دورہ منسوخ کیا۔

اُن کے بقول محققین کے ووہان کے دورے کا منصوبہ چین کی حکومت، عالمی ادارۂ صحت اور بعض دیگر ممالک نے مشترکہ فیصلے کے ساتھ طے کیا تھا۔

ٹیڈروس نے مزید کہا کہ وہ چین کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں اور اُنہیں یقین دلایا گیا ہے کہ چین کے اندرونی معاملات کو تیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس نے چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں جنم لیا تھا جس کے بعد یہ وائرس پوری دنیا تک پھیلا۔

14:25 6.1.2021

کرونا بحران: چھوٹے کاروبار بندش کے دہانے پر

کرونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا بھر میں چھوٹے کاروباروں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ بہت سے کاروبار تو وبا کے خاتمے کے بعد بحال ہی نہیں ہو سکیں گے۔ صبا شاہ خان ہمیں ملوا رہی ہیں امریکہ میں ایک ریستوران کی مالک سے جن کا کاروبار اب مستقل بندش کے قریب ہے اور وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

کرونا بحران: چھوٹے کاروبار بندش کے دہانے پر
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:54 0:00

14:32 6.1.2021

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانی کی تجویز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن ڈک پاؤنڈ کا کہنا ہے کہ رواں برس منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کو منسوخی سے بچانے کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کرونا وائرس ویکسین لگوائی جائے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی میں طویل مدت تک خدمات سرانجام دینے والے ڈک پاؤنڈ کا کہنا ہے کہ اگر تمام کھلاڑیوں کو پہلے سے وبائی مرض سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی جائے تو دنیا بھر کے کھلاڑی اولمپکس میں شرکت کر سکیں گے اور اولمپک گیمز کا انعقاد بھی ممکن ہوسکے گا۔

اے ایف پی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت اور برٹش اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جولائی تک کھلاڑیوں کو کرونا وائرس ویکسین دینے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG