رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:16 28.1.2021

کرونا پر قابو پانے والے 100 ملکوں میں نیوزی لینڈ سرِ فہرست، امریکہ اور برطانیہ نچلے نمبروں پر

کرونا وائرس سے کامیابی سے نمٹنے والے 100 ملکوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ، ویتنام اور تائیوان سب سے آگے ہیں جب کہ امریکہ اور برطانیہ آخری نمبروں پر ہیں۔

آسٹریلین تھنک ٹینک 'لووی انسٹی ٹیوٹ' نے ایسے 100 ملکوں کی فہرست مرتب کی ہے جو کامیابی سے عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں ریسرچرز نے ہر ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز، دس لاکھ میں کیسز کی شرح، مصدقہ اموات، ہر دس لاکھ افراد میں اموات کی شراح اور کرونا ٹیسٹ کی شرح کی بنیاد پر یہ ڈاٹا ترتیب دیا ہے۔

جمعرات کو شائع ہونے والی اس فہرست میں لووی انسٹی ٹیوٹ نے ڈیٹا دستیاب نہ ہونے کی بنا پر چین کو شامل نہیں کیا جہاں کرونا وائرس کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں سامنے آیا تھا۔

کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جن ملکوں کی کارکردگی بہتر رہی ان میں نیوزی لینڈ سرِ فہرست ہے جب کہ دوسرا نمبر ویتنام کا ہے لیکن جمعرات کو ہی ویتنام میں 55 روز بعد مقامی سطح پر کرونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

19:18 28.1.2021

پاکستان میں طبی عملے کو کرونا ویکسین لگانے کی تیاری، خصوصی مراکز قائم

پاکستان میں اِن دِنوں کرونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی اور طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین لگانے کے لیے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

بدھ کی شب این سی او سی کے اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان بھر میں ویکسی نیشن کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں پر ویکیسن لگانے کے لیے تعینات طبی عملے کی تربیت کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ویکسین لگانے کی حکمتِ عملی تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کی گئی ہے جس میں عالمی معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات اسد عمر نے آگاہ کیا کہ ‏پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کا آغاز اگلے ہفتے سے کر دیا جائے گا۔ جس کے لیے تمام منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس کی ویکسی نیشن لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیے

14:34 29.1.2021

پاکستان میں لگ بھگ 33 ہزار افراد زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد 33 ہزار سے نیچے آ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1644 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 41 ہزار 31 ہو گئی۔ جن میں سے چار لاکھ 96 ہزار 745 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جب کہ 11 ہزار 560 اموات ہوئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 32 ہزار 726 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں جن میں سے 2133 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں زیرِ علاج افراد کی تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

14:39 29.1.2021

امریکہ میں کرونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم بھی سامنے آ گئی

امریکہ کی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں دو ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن میں جنوبی افریقہ میں پائی جانے والی کرونا وائرس کی ایک قسم کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں رپورٹ ہونے والے اس نوعیت کے یہ پہلے کیسز ہیں۔

کرونا وائرس کی یہ قسم شدید تکلیف کا سبب بنتی دکھائی نہیں دیتی۔ تاہم امریکہ میں بیماریوں پر قابو پانے اور بچاؤ کے ادارے 'سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن' (سی ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی معلومات اور ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کرونا کی یہ قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی اور تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG