رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:12 3.2.2021

یمن میں ڈاکٹرز اور نرسز کا احتجاج

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ڈاکٹر اور نرسیں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر تیل کی قلت سے ہیلتھ کیئر سروسز متاثر ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

16:23 4.2.2021

سندھ میں طبی عملے کے 979 ارکان کو ویکسی نیشن

پاکستان میں طبی عملے کے ارکان کو ویکسین لگانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ سندھ میں 11 طبی مراکز کے عملے کو پہلے دن ویکسین لگائی گئی۔

سندھ کے محکمۂ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ویکسی نیشن کے پہلے روز طبی عملے کے 979 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد میں قاضی احمد روڑ پر واقع ایم سی ایچ اسپتال میں سب سے زیادہ 186 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

16:30 4.2.2021

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ویکسین تقسیم

پنجاب کے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں صرف فرنٹ لائن ورکرز کو ہی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

مختلف اضلاع میں بھیجی جانے والی ویکسین کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں 23 ہزار 435، فیصل آباد میں 6096، گوجرانوالہ میں 3063، راولپنڈی میں4437، سرگودھا میں 1390،سیالکوٹ میں 940،ملتان میں 5855، اٹک میں 970، جھنگ میں 1006 ویکسین و ائلز منتقل کی گئی ہیں۔

انہوں نے دیگر اضلاع کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

محمد عثمان نے بتایا کہ ویکسین مینجمنٹ سسٹم پر گزشتہ اتوار تک رجسٹر ہونے والے فرنٹ لائن لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد کے مطابق ہی ویکسین تقسیم کی گئی ہے۔

16:42 4.2.2021

امریکہ میں اموات ساڑھے چار لاکھ سے متجاوز

امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔

'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 3912 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 50 ہزار 805 ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں جنوری میں وبا سے 95 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری کا مہینہ امریکہ میں وبا کے حوالے سے ہلاکت خیز ثابت ہوا تھا اور یومیہ اوسطاََ تین ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔

رواں ماہ کے آغاز پر بھی امریکہ میں اموات کی شرح بلند ہے۔ جب کہ ملک بھر میں وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG