رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:14 11.2.2021

پیرو میں ویکسی نیشن مہم جاری

پیرو میں شہری انتظامیہ کے کارکن وبا سے آگاہی کے لیے کرونا وائرس کے کاسٹیوم پہن کر بازاروں میں گھوم رہے ہیں۔ اس دوران سیکیورٹی کے لیے فوجی اہلکار ان کے ہمراہ ہیں۔

پیرو میں کرونا وائرس ویکسی نیشن کی ملک گیر مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

ویکسی نیشن مہم میں طبی عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

13:37 11.2.2021

ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کا ویکسین کی پیداوار میں اضافے اور مساوی تقسیم پر زور

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسف) نے کرونا ویکسین کی پیداوار میں اضافے اور مساوی تقسیم پر زور دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں بین الاقوامی تنظیموں نے ویکسین کی خطرناک حد تک غیر مساوی فراہمی کو بھی اجاگر کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس اور یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 12 کروڑ 80 لاکھ ویکسین ڈوزز اب تک لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔ اس میں سے بھی تین حصے ویکسین صرف 10 ممالک کے شہریوں کو دی گئی ہیں۔ ان ممالک کا عالمی جی ڈی پی میں حصہ 60 فی صد ہے۔

مشترکہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی 130 ممالک میں دو ارب 50 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز دینے کا انتظام ہونا باقی ہے۔

17:05 11.2.2021

یورپی کمیشن کی سربراہ کا ویکسین کی منظوری میں تاخیر کا اعتراف

یورپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیرلین نے اعتراف کیا ہے کہ یورپ نے کرونا ویکسین کی منظوری اور اس کی فراہمی میں تاخیر کی ہے۔

یورپی پارلیمان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ضرورت سے زیادہ اعتماد تھا کہ ویکسین بر وقت فراہم کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کیا جس کے تحت کمیشن (یورپی یونین) کی انتظامی شاخ کو ویکسین یونین کے تمام رکن ممالک کے لیے بیک وقت کی فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ بڑے پیمانے پر پیداوار کی مشکلات کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔

انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ضرورت کے مطابق ویکسین کی فراہمی کی منصوبہ بندی کریں۔

17:43 12.2.2021

پاکستان میں 30 ہزار افراد زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ لگ بھگ 30 ہزار افراد زیرِ علاج ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے 1270 افراد متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 60 ہزار 363 ہو گئی ہے۔ جب کہ پانچ لاکھ 18 ہزار 164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 12 ہزار 218 اموات ہو چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 29 ہزار 981 افراد زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے 1743 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار 280 ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جس کے بعد ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 83 لاکھ 60 ہزار 823 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG