رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

22:12 13.3.2021

امریکی نظامِ صحت کرونا کا بوجھ کیوں نہ اٹھا سکا؟

کرونا وبا سے پہلے امریکہ صحت کے کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو بہترین ممالک میں شمار کرتا تھا۔ لیکن عالمی وبا نے ثابت کیا ہے کہ یہ دنیا کی واحد سپر پاور کی خام خیالی تھی۔ کرونا وائرس کی وبا کے دوران امریکی نظامِ صحت کی خامیاں کھل کر سامنے آئی ہیں۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں

امریکی نظامِ صحت کرونا کا بوجھ کیوں نہ اٹھا سکا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:24 0:00

22:15 13.3.2021

آسٹریلیا: دو ہفتے بعد پہلا کیس رپورٹ

آسٹریلیا میں رواں سال 24 فروری کے بعد کرونا وائرس کا ہفتے کو پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ریاست کوئنز لینڈ کی پریمیئر ایناٹاسیہ پلاسزکوک کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص اس ڈاکٹر میں ہوئی ہے جس نے گزشتہ ہفتے آسٹریلیا واپس آنے والے ان دو افراد کا علاج کیا تھا جن میں وائرس کی برطانوی قسم کی تشخیص ہوئی تھی۔

ایناٹاسیہ کا کہنا تھا کہ مقامی حکام ان مریضوں کی تلاش میں ہیں جن کا علاج اس ڈاکٹر نے کیا تھا۔

اس ڈاکٹر کا نام حکام کی جانب سے ظاہر نہیں کیا گیا۔

ریاست میں ایک بار پھر وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایناٹاسیہ پلاسزکوک کا کہنا تھا کہ برسبین کے تمام اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں 29 ہزار سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص اور 909 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

22:16 13.3.2021

کیا اس سال طلبہ کالج و یونیورسٹیوں میں پڑھ سکیں گے؟

امریکہ میں گزشتہ سال کرونا وائرس کی وجہ سے متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں نے اپنے کیمپس بند کر دیے تھے اور تعلیم کا سلسلہ آن لائن منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب ایک سال گزرنے کے بعد امریکہ میں ان اداروں پر کرونا وائرس کے اثرات کے بارے میں جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔

کیا اس سال طلبہ کالج و یونیورسٹیوں میں پڑھ سکیں گے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:03 0:00

13:34 14.3.2021

پاکستان میں 21 ہزار افراد زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کو ملک بھر میں وبا سے مزید 2664 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد زیرِ علاج افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکام کے مطابق زیرِ علاج افراد میں سے 1805 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG