رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:15 30.3.2021

حفیظ شیخ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وزیرِ خزانہ حماد اظہر کا ٹوئٹ

15:00 30.3.2021

ویکسین کی خریداری کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں: وزیرِ صحت سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ وفاق نے ویکسین خریدنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد 500 ملین روپے ویکسین کی خریداری کے لیے رکھے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت 29 ویکسین سینٹرز موجود ہیں جہاں لوگوں کو مفت ویکسین دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں برطانیہ میں پائی جانے والی کرونا کی قسم کا کوئی کیسز موجود نہیں۔ البتہ اگر یہ کرونا کی برطانوی قسم سندھ آگئی تو بہت سے لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔

18:58 30.3.2021

وزیرِ اعظم عمران خان کرونا سے مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کرونا سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ اُنہوں نے سرکاری اُمور بھی نبھانا شروع کر دیے ہیں۔

19:13 30.3.2021

اپریل کے وسط تک ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں دستیاب ہوں گی: اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل کے وسط تک پاکستان کو کرونا ویکسین کی مزید کئی لاکھ خوراکیں دستیاب ہوں گی۔

منگل کو ایک ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین کی تیار کردہ 'کین سائنو' ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ وہی ویکسین ہے جس کے فیز تھری ٹرائلز میں پاکستان نے حصہ لیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین بلک میں درآمد کی جائے گی جس کے بعد اسے پاکستان میں پیک کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس ویکسین سے لگ بھگ 30 لاکھ خوراکیں تیار کی جا سکیں گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG