رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:19 25.5.2021

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کرونا وائرس سے متاثر

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ان کے بقول انہیں معمولی علامات ہیں لیکن وہ ٹھیک ہیں۔

18:55 25.5.2021

جاپان میں وبا کے پھیلاؤ میں تیزی

جاپان کا دوسرا سب سے بڑا شہر اوساکا ان دنوں کرونا کی ایک نئی اور بڑی لہر کی لپیٹ میں ہے جس سے اسپتالوں میں دستیاب بستر اور وینٹی لیٹر کم پڑتے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو صحت کا نظام اس بوجھ کو مزید نہیں سہار سکے گا۔

جاپان میں طبی ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ٹوکیو میں اولمپکس کرائے گئے تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

جاپان کے اس مغربی علاقے کی آبادی تقریباً 90 لاکھ ہے اور ان دنوں اس علاقے کو کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور ملک میں اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کے ایک تہائی کا تعلق اسی خطے سے ہے۔

اوساکا میں قائم کائنڈے یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر یوجی توہدا کہتے ہیں کہ کرونا کی تیز رفتاری سے پھیلنے والی برطانوی قسم اور اس سے مقابلے میں لاپروائی کی وجہ سے اس کے پھیلاؤ اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

مزید جانیے

18:57 25.5.2021

ویکسین لگوانے والے ماسک کے بغیر عوامی مقامات پر نکل سکیں گے؟

امریکہ میں امراض کی روک تھام کے ادارے 'سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن' نے کہا ہے کہ وہ لوگ جنہیں کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں، وہ ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔ کیا اس اعلان کے بعد لوگ بلا خوف ماسک اتار کر گھوم پھر سکیں گے؟ سعدیہ زیب کی رپورٹ دیکھیے۔

ویکسین لگوانے والے ماسک کے بغیر عوامی مقامات پر نکل سکیں گے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:28 0:00

12:30 26.5.2021

پاکستان: 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کے مطابق یہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد طبی ماہرین کی جانب سے منظور کردہ ملک کی تمام آبادی کے لیے رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG