امریکہ: پابندیوں میں نرمی کے بعد فضائی سفر میں اضافہ
امریکہ میں جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیشِ نظر ایئر لائنز کمپنیاں موسم گرما میں مقامی فضائی سفر میں اضافے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ حکومتی حلقوں میں بھی اس بات پر بحث ہو رہی ہے آیا مزید غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔
امریکہ میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب ملک میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔
منگل کو امریکن ایئر لائنز، یونائیٹڈ ایئر لائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز کے شیئرز میں اس وقت تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب اعلیٰ حکام نے کہا کہ سیر و تفریح کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈیلٹا ایئر لائنز کے صدر گلین ہوئن اسٹین نے ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ "فضائی سفر کے لیے بکنگ توقعات سے زیادہ ہے اور ہم سفر کے لیے لوگوں کی بڑھتی دلچسپی دیکھ کر کافی خوش ہیں۔"
بھارت کا نظامِ صحت کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے تیار کیوں نہیں تھا؟
طبی ماہرین کے بقول، بھارت میں صحتِ عامہ کا نظام کرونا وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے میں بالکل ناکام نظر آیا۔ کیا یہ صرف مس مینجمنٹ تھی؟ اور کیا خطے کے دیگر ممالک بھارت کے کرونا بحران سے کچھ سیکھ سکتے ہیں؟ دہلی سے طبی ماہرین کیا کہہ رہے ہیں، جانیے بھون گوسوامی کی رپورٹ میں
پاکستان میں مزید 65 اموات، دو ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ
پاکستان: کرونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی، کئی شہری ویکسین لگوانے سے گریزاں کیوں؟
پاکستان کی حکومت نے 19 برس یا اس سے زائد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک سروے کے مطابق، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تاحال ویکسین لگانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پانے کے لیے تمام آبادی کو ویکسین لگانے پر آمادہ کرنا ناگزیر ہے۔
بدھ کو ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی ویکسین ہر شہری کے لیے دستیاب ہے۔
ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیج کر رجسٹریشن کرانا ہوگی، جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کا جوابی پیغام موصول ہو گا۔
اس سے قبل حکومت نے رواں ماہ کے وسط سے 30 برس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔