رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:01 15.7.2021

ترکی کے کرد علاقوں میں کرونا ویکسی نیشن کی شرح کم کیوں؟

ترکی کرونا وبا کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن کرد اکثریت والا علاقہ ویکسی نیشن میں ملک کے باقی حصوں سے بہت پیچھے ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کرد زبان میں معلومات فراہم نہ کرنا ویکسی نیشن میں کمی کی وجہ ہے۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔

ترکی کے کرد علاقوں میں کرونا ویکسی نیشن کی شرح کم کیوں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:05 0:00

12:04 15.7.2021

عالمی سطح پر کرونا کیسز اور اموات میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی سطح پر کرونا کیسز اور وائرس کے سبب ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ دنیا بھر میں مسلسل نو ہفتوں بعد گزشتے ہفتے کرونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 55 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کرونا کے کیسز میں بھی 10 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ان کے بقول سب سے زیادہ کیسز برازیل، بھارت، انڈونیشیا اور برطانیہ سے سامنے آئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر کرونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا سبب ویکسی نیشن کے عمل میں سست روی، پابندیوں میں نرمی اور پہلی مرتبہ بھارت میں تشخیص ہونے والی کرونا کی قسم ’ڈیلٹا‘ ہے جس کی 111 ممالک میں تصدیق کی جا چکی ہے۔

12:06 15.7.2021

پاکستان میں دو جون کے بعد پہلی بار ڈھائی ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں دو جون کے بعد پہلی بار کرونا کے دو ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں کرونا سے مزید 47 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ دو فی صد تک جا پہنچی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 30 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں وائرس سے اب تک نو لاکھ 81 ہزار 392 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 ہے۔

12:35 15.7.2021

اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ: اسد عمر

پاکستان میں کرونا وبا پر قابو پانے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تشخیص ہونے والی قسم ’ڈیلٹا‘ خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

اسد عمر نے شہریوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG