پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل
پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں ایک کرور 30 لاکھ 22 ہزار افراد کو لگائی جا چکی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھی میں اب تک ایک ڈوز لگانے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں پانچ لاکھ 84 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
پاکستان میں وبا سے متاثرہ 10 لاکھ افراد صحت یاب
پاکستان میں کرونا وبا سے متاثر ہونے والے 10 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے 11 لاکھ 19 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 10 لاکھ چھ ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق وبا سے 24 ہزار 848 اموات ہوئی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان: کرونا وائرس سے مزید 3842 افراد متاثر
پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سات فی صد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 53 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے تین ہزار 842 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ ایک فی صد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 75 مریض انتقال بھی کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 932 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 11 لاکھ 23 ہزار 812 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 10 لاکھ 9 ہزار 55 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کرونا وائرس سے مزید 403 افراد ہلاک
بھارت میں کرونا وائرس سے مزید 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 95 فی صد رہی۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 948 نئے مریض اور 403 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
بھارت میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 234 ہو چکی ہے جب کہ وبا سے اب تک چار لاکھ 34 ہزار 367 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔