رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:53 7.9.2021

پاکستان میں وبا سے مزید 98 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی اموات کے بعد وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وبا سے اموات کی شرح لگ بھگ دو فی صد ہے۔

16:57 7.9.2021

پاکستان میں 92 ہزار افراد زیرِ علاج، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ فی صد

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید تین ہزار 316 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 52 ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6.33 فی صد ٹیسٹ مثبت آئے۔ یوں وبا سے سے 3316 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب بھی 92 ہزار سے زائد افراد زیرِ علاج ہیں۔ زیرِ علاج افراد میں سے 5478 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

17:13 7.9.2021

اسرائیل کا غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی جلد ختم کرنے کا عندیہ

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی غیر ملکی سیاحوں اور سیاحتی گروپس ک لیے دروازے کھول دے گا۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح دنیا میں بلند ترین شرح والے ممالک میں ہوتے ہے۔

اسرائیل کی وزارتِ سیاحت نے کہا ہے کہ ملک میں منظم گروپس کی آمد کے لیے دو ہفتوں میں نرمی کر دی جائے گی۔

اسرائیل آنے والوں کو پابند کیا جائے گا کہ ان کو ویکسین لگ چکی اور آمد سے قبل کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ان کے پاس ہو۔

17:21 7.9.2021

چلی میں چھ برس سے بڑے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری

چلی کی حکومت نے چین کی بنی ہوئی سائنو ویک ویکسین کی چھ برس سے زائد عمر کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

جنوبی امریکہ کا ملک پہلے ہی فائرز ویکسین 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے چکا ہے۔

مئی سے اب تک فائرز ویکسین ملک بھر میں چھ لاکھ 54 ہزار بچوں کو لگائی جا چکی ہے۔

چین کی سائنو ویک کو مقامی طور پر کرونا ویک کے نام سے لگایا جا رہا ہے۔ جب کہ یہ چلی میں ویکسی نیشن مہم میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویکسین ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG