رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

21:51 25.9.2021

پاکستان میں اموات ساڑھے 27 ہزار ہو گئیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے 27 ہزار ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں وبا سے مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے اموات کی تعداد 27 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔

وبا سے مزید 2060 افراد کی متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.58 فی صد ہے۔

18:14 26.9.2021

پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے کم

پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر بتدریج کمزور پڑ رہی ہے اور مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے بھی کم ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد بھی مسلسل کم ہو رہی ہے۔

ہفتے کو ملک بھر میں کرونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780 مثبت آئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث اب تک 27 ہزار 566 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 12 لاکھ 38 ہزار 668 افراد میں اب تک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

18:24 26.9.2021

دنیا بھر میں کرونا ویکسین کی چھ ارب ڈوزز لگا دی گئیں


امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی، ریسورچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کرونا ویکسین کی چھ ارب خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔

سینٹر کے مطابق ہفتے کی دوپہر تک دنیا بھر میں چھ ارب سے زائد افراد کو ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ میں چھ کروڑ شہری ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کے اہل ہیں۔

امریکی صدر نے زور دیا تھا کہ اہل افراد فوری طور پر بوسٹر شاٹس لگوا لیں کیوں کہ وہ بھی بہت جلد بوسٹر ڈوز لگوا لیں گے۔

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی) نے جمعرات کو 65 برس یا اس سے زائد عمر کے امریکی شہریوں کے لیے فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹس کی منظوری دی تھی۔

18:30 26.9.2021

آسٹریلیا: ریاست وکٹوریا میں کرونا کا پھیلاؤ جاری

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں اتوار کو کرونا وائرس کے مزید 779 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی دو ریاستیں وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز کو کرونا وبا کے ڈیلٹا ویریئنٹ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جب کہ ان ریاستوں کی 80 فی صد آبادی کی ویکسی نیشن جلد مکمل کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں اب تک تین چوتھائی آبادی کو کرونا ویکسین کی ایک خوراک جب کہ نصف آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔

وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا ایک اتوار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ریاستیں جب 80 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف عبور کر لیں گی تو پابندیاں نرم کر دی جائیں گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG