رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:15 27.9.2021

پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی

پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1757 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3.60 فی صد رہ گئی ہے۔

پیر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کرونا کے 12 لاکھ 40 ہزار مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

15:22 27.9.2021

بھارت میں کرونا سے مزید 276 ہلاکتیں

بھارت میں کرونا وائرس سے مزید 276 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ملک میں کرونا کے مزید 28 ہزار 326 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت میں کرونا سے مجموعی اموات چار لاکھ 47 ہزار 194 ہو گئی ہیں جب کہ کرونا کے مجموعی مصدقہ کیسز تین کروڑ 36 لاکھ 78 ہزار 786 ہو گئے ہیں۔

بھارت میں کرونا کے فعال کیسز اس وقت تین لاکھ کے لگ بھگ ہیں۔

15:41 27.9.2021

جنوبی کوریا میں کرونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگانے کی منظوری


جنوبی کوریا میں حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم کم بیو کیوم نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر صحتِ عامہ کے ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کرونا وبا سے بچاؤ کے بوسٹر شاٹس لگائے جائیں گے۔

جنوبی کوریا میں بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں جنوبی کوریا میں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

حالیہ عرصے میں سامنے آنے والے 85 فی صد کیسز ایسے تھے جن کی ویکسی نیشن مکمل نہیں ہوئی تھی۔

12:32 28.9.2021

پاکستان: 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے اب بچوں کو بھی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کے نگراں ادارے (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کے مطابق بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG