رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:44 5.1.2022

بھارت میں 50 ہزار سے زائد یومیہ کیسز

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 58 ہزار 97 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بدھ کو رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ روز کے مقابلے میں 55 فی صد زیادہ ہیں۔

بھارت میں کرونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ ایک آٹھ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 389 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

12:12 5.1.2022

پاکستان میں لگ بھگ 900 کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک میں کرونا کے 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 898 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ رہی جب کہ وائرس سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

13:34 5.1.2022

امریکہ میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کا عالمی ریکارڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے 'بلوم برگ' نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک میں پیر کو ایک دن میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو عالمی سطح پر یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا کے یومیہ کیسز میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن (سی ڈی سی) نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے یومیہ کیسز میں 95 فی صد اومیکرون ویریئنٹ کے ہیں۔

14:32 5.1.2022

پاکستان میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے: این سی او سی

فائل فوٹو
فائل فوٹو


پاکستان میں کرونا کے نگراں ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کے بقول گنجان آباد علاقوں میں وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے اور دو ہفتوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں 940 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے اسلام آباد میں این سی او سی کے اجلاس کے بعد معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ سات دنوں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 60 فی صد کیسز کراچی اور لاہور سے آ رہے ہیں۔

اسد عمر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ویکسی نیشن مکمل کریں اور اگر دوسری ڈوز نہیں لگوائی تو اسے فوری لگوائیں۔

ادھر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مردوں کی نسبت خواتین کو کرونا ویکسی نیشن کا فائدہ زیادہ ہے۔ البتہ ویکسین سب کا تحفظ کر رہی ہے۔

کرونا کی نئے ویئریئنٹ اومیکرون سے متعلق انہوں نے کہا کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک میں 350 سے زائد افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG