رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:35 17.1.2022

پاکستان: چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار ہزار 340 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید سات اموات بھی ہوئی ہیں جب کہ 781 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

10:14 17.1.2022

بھارت: آٹھ ہزار سے زائد افراد میں اومیکرون ویریئنٹ کی تصدیق

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ہزار 209 افراد میں اومیکرون ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک کے وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا کے دو لاکھ 58 ہزار 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 اعشاریہ چھ پانچ رہی جب کہ 385 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 51 ہزار 740 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

10:13 18.1.2022

آسٹریلیا میں کرونا سے ریکارڈ 74 اموات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں منگل کو کرونا وائرس سے ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے حکام نے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آسٹریلیا کی تین ریاستوں میں منگل کو کرونا وائرس سے 74 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ 59 اموات چار ستمبر 2020 کو رپورٹ ہوئی تھیں۔

منگل کو نیو ساؤتھ ویلز میں 36، وکٹوریا میں 22 اور کوئنز لینڈ میں کرونا وائرس کے شکار 16 مریض دم توڑ گئے۔

بڑھتے ہوئے کیسز اور اسپتالوں میں مریضوں کے رش کو دیکھتے ہوئے ملک کی دوسری بڑی ریاست کوئنزلینڈ کے حکام نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے صحت کریگ ہنٹ کا کہنا ہے کہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کرونا کی بلند ترین شرح ہے جب کہ ریاست وکٹوریا میں بھی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے تیزی سے پھیلنے والی کرونا کی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس سے اب تک 2700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

10:51 18.1.2022

تھائی لینڈ: ویکسین لگوانے والے سیاحوں کو قرنطینہ سے استثنیٰ دینے پر غور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تھائی لینڈ کے حکام نے سیاحت کے شعبے میں تیزی لانے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کی چھوٹ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ نے گزشتہ برس نومبر میں غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی تاہم ملک میں آمد کے بعد ان پر قرنطینہ میں وقت گزارنا لازم تھا۔

تاہم اب تھائی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے سیاحوں کو قرنطینہ کی چھوٹ دی جا سکتی ہے۔

وزیرِ صحت انوتن چرنیورکل کے مطابق اگر محفوظ اور طبی طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو منظور کیا گیا تو یکم فروری سے سیاحوں کو قرنطینہ کی چھوٹ دی جا سکے گی۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں داخلے کی سخت پالیسی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ تقریباً 18 ماہ تک شدید مشکلات سے دو چار تھا۔

گزشتہ برس صرف دو لاکھ سیاحوں نے ہی تھائی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل 2019 میں چار کروڑ افراد نے تھائی لینڈ کی سیر کی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG