تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے نواحی صوبے میں جوڑوں نے ویلنٹائن ڈے کو اپنے لیے یادگار بنا دیا۔ یہ جوڑے ہاتھیوں پر سوار ہو کر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ہاتھیوں کے اس قافلے کے آگے بینڈ باجے والے اور ڈانسرز چلتے رہے۔ ہاتھیوں پر شادی کی یہ تقریب سالہا سال سے ویلنٹائنز ڈے پر منعقد کی جاتی ہے۔
ویلنٹائن ڈے: تھائی لینڈ میں ہاتھیوں پر اجتماعی شادیاں
5
اس تقریب میں عام طور پر 100 جوڑوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔ لیکن کرونا وبا کی وجہ سے اس بار یہ تعداد گھٹ کر 52 رہ گئی۔
6
منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
7
اس منفرد تقریب کا حصہ بننے والے جوڑوں کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کا اس سے بہتر موقع اور نہیں ہو سکتا تھا۔
8
اس موقع پر ہاتھیوں کی بھی پھولوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجاوٹ کی گئی تھی۔